• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، قلندیا میں دو فلسطینی زخمی

جمعرات 26-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، قلندیا میں دو فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس اور جنین میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ایک فلسطینی شہری ربڑ کی گولی لگنے جبکہ دوسرا قابض اہلکاروں کے تشدد سے زخمی ہو گیا، جبکہ شہریوں کے خلاف جارحیت اور پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا پناہ گزین کیمپ میں جمعرات کی فجر قابض فوج کے چھاپے کے دوران 40 سالہ فلسطینی شہری پیٹ میں ربڑ کے خول چڑھی دھاتی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے واضح کیا ہے کہ اس کے امدادی عملے نے موقع پر ہی زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک دوسرے الگ واقعے میں بدھ کی شام شمالی جنین میں واقع الجلمہ فوجی چوکی پر قابض اسرائیلی اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا، جسے ہلال احمر کی ٹیموں نے چوکی سے وصول کر کے ہسپتال منتقل کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقوں بالخصوص قلندیا کیمپ اور اس سے ملحقہ قصبے کفر عقب میں قابض افواج کے چھاپے معمول بن چکے ہیں، جن کے دوران گھروں کی تلاشی، گرفتاریاں اور جھڑپیں ہوتی ہیں اور قابض فوجی اصل گولیوں، ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب قابض حکام نے جنین شہر کے شمالی داخلی راستے الجلمہ چوکی پر بھی سخت عسکری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور شہریوں کی آمدورفت کو محدود کر رکھا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جنین شہر، کیمپ اور گورنری کے قصبوں و دیہات پر چھاپوں، گرفتاریوں اور تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Tags: AlJalamaCheckpointIsraeliRaidsIsraeliViolencepalestinePalestiniansInjuredQalandiaCampwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.