• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جیزہ رنگ روڈ آتشزدگی، حماس کا مصر سے اظہارِ تعزیت

جمعرات 26-11-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
جیزہ رنگ روڈ آتشزدگی، حماس کا مصر سے اظہارِ تعزیت
0
SHARES
0
VIEWS

جیزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جمہوریہ مصر عربیہ کی قیادت، حکومت اور عوام سے گورنری جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

حماس نے ایک تعزیتی بیان میں مصر اور متاثرہ و زخمی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔

حماس نے اس حادثے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مصر اور برادر مصری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مصر اور اس کے باشندوں کو ہر قسم کے شر و آفت سے محفوظ رکھے اور وہاں امن و استحکام کو دائمی بنائے۔

واضح رہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ بدھ 25 نومبر سنہ 2026ء کی شام گورنری جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب پیٹرولیم مصنوعات سے لدی ایک مال بردار گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود دیگر متعدد گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مصری وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور امدادی کارروائیوں و زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے عمل میں 39 ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔

Tags: CondolencesEgyptFireIncidentGizaHamaspalestineRingRoad
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.