• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مقبوضہ بیت المقدس میں کانفرنس، یورپی عہدیداروں کی شرکت پر حماس کا احتجاج

بدھ 25-11-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
مقبوضہ بیت المقدس میں کانفرنس، یورپی عہدیداروں کی شرکت پر حماس کا احتجاج
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضۃ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے قابض اسرائیل اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے مقوضہ بیت المقدس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں تقریباً 200 یورپی عہدیداروں کی شرکت پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی حقوق کی حمایت اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو مسترد کرنے کے حوالے سے یورپ کے اعلانیہ موقف سے متصادم ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں یورپی عہدیداروں کی شرکت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینیوں کو ایک مسلسل جارحیت کا سامنا ہے جو ان کے وجود اور قومی حقوق کو نشانہ بنا رہی ہے، اور اسی دوران غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جرائم اور حملے بدستور جاری ہیں۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ یہ شرکت ان مثبت مواقف کے منافی ہے جن کا اعلان متعدد یورپی ممالک نے حالیہ عرصے کے دوران کیا تھا، جن میں فلسطینی حقوق کی حمایت اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو مسترد کرنے کا اظہار شامل تھا؛ حماس نے اس بات کی تصدیق کی کہ جاری جارحیت کے سائے میں قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اعلانیہ سیاسی مواقف اور سفارتی طرز عمل کے درمیان ہم آہنگی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔

حماس نے یورپی ممالک اور دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور رابطے بند کریں، اور خبردار کیا کہ ان تعلقات کا تسلسل بنیامن نتن یاہو کی حکومت کو سیاسی تحفظ فراہم کرتا ہے اور اسے فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور مقدسات کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی شہ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ موقف غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت اور مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں قابض افواج اور یہودی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے سائے میں سامنے آیا ہے، جبکہ اسی کے متوازی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، جنگ روکنے اور خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرنے والی یورپی سرگرمیوں اور مواقف میں بھی وسعت آ رہی ہے۔ قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی غرض سے منعقد ہونے والی تقریبات میں یورپی شرکت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اعلانیہ سیاسی مواقف اور اسرائیل کے ساتھ قائم سفارتی تعلقات کی سطح کے درمیان پائی جانے والی خلیج پر فلسطینی حلقوں میں سوالات اٹھا رہی ہے۔

Tags: EuropeanOfficialsHamasIsraeliOccupationJerusalemConferenceOccupiedJerusalempalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.