• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل مصر سے سنہ 2030ء تک 04 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گیس خریدے گا

منگل 14-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_israel-egypt-gas

اسرائیل کی سیمنٹ سازی اور اسپیشل سیکٹرمیں کام کرنے والی کیمیکل کمپنیوں نے مصر کی قدرتی گیس کی سب سے بڑی کمپنی”ایسٹرن میڈیٹیرین گیس” کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں. معاہدے کے مطابق مصری کمپنی اسرائیل کو کیمیائی صنعتوں کے لیے سنہ 2030ء تک قدرتی گیس فراہم کرے گی. معاہدے پر 03 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے 04 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے. برطانوی خبررساں ایجنسی "رائٹرز” کے مطابق اسرائیلی کیمیکل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ مصری قدرتی گیس کی کمپنی کے ساتھ یہ معاہدہ دو سال قبل امریکی کمپنی کے تعاون سے مصری گیس کی خریداری کے لیے کئے گئے معاہدے کے علاوہ ہے. سنہ 2008ء میں امریکی ـ اسرائیلی کمپنی "کنسورشیم ولیم ٹاٹیس” نے مصر سے سنہ 2015ء تک دو ارب مکعب میٹرگیس کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا. معاہدے کے مطابق سنہ 2009ء میں مصری گیس کی اسرائیلی کمپنیوں کو فراہمی شروع ہو گئی ہے. برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی پوٹائیشیم تیار کرنے والی سب سے بڑی اور دنیا کی چھٹی بڑی کمپنی قاہرہ سے 02 کروڑ مکعب میٹر گیس خرید کرے گی. یہ گیس اسرائیل کے جنوب میں سدوم کے مقام پر قائم گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کو فراہم کی جائے گی جہاں اس سے بجلی پیدا کی جائے گی. رپورٹ کے مطابق مصری گیس کمپنی کے پاس معاہدے سے ہٹ کر اضافی گیس کی ایک بڑی مقدار بھی موجود ہے. جسے فی الحال معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں مصری کمپنی کی اضافی صفر اعشاریہ پانچ تین میٹر مکعب گیس کو بھی خرید لیں گی. اسرائیلی کمپنی کنسورشیم ٹاٹٰس کا کہنا ہے گذشتہ برس مصر سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کے بعد اسرائیلی صنعت میں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے اور کئی نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.