• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 18 کارروائیاں

منگل 24-11-2026
in خاص خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 18 کارروائیاں
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغعربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی معلوماتی مرکز ’’معطی‘‘ نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 18 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے بیشتر قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں اور سنگ باری پر مشتمل تھیں، جبکہ اس کے ساتھ ہی یہودی آبادکاروں کا راستہ روکنے اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی پیش آئے۔

مرکز نے نومبر سنہ 2026ء کو شائع ہونے والی ایک شماریاتی رپورٹ میں واضح کیا کہ ریکارڈ کی گئی کارروائیوں میں جھڑپوں اور سنگ باری کے 16 واقعات، یہودی آبادکاروں کا مقابلہ کرنے کا ایک واقعہ اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا ایک واقعہ شامل ہے۔

یہ جھڑپیں متعدد علاقوں میں پھیلی رہیں؛ چنانچہ بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ اور قصبوں ابو دیس و بیت عنان میں جھڑپیں اور سنگ باری دیکھنے میں آئی، جبکہ رام اللہ اور البیرہ گورنریٹ کے قصبوں المغیر اور سلواد میں جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں، اس کے علاوہ اللبن الشرقیہ میں نوجوانوں نے یہودی آبادکاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی جانب پتھراؤ کیا اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

قلقیلیہ گورنریی میں عزون اور سنیریا کے قصبوں میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں، جبکہ نابلس گورنریٹ میں بورین، بیت فوریک، بیتا اور عقربا میں جھڑپیں ہوئیں، اور اسی دوران بیت لحم گورنریٹ کے علاقوں بیت فجار و تقوع اور شمالی الخلیل کے قصبے بیت امر میں بھی اسی نوعیت کی جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں۔

مرکز نے نشاندہی کی کہ نمایاں ترین کارروائیوں میں جنوبی نابلس کے گاؤں مشرقی اللبن کے قریب پتھراؤ کے نتیجے میں یہودی آبادکاروں کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچانا شامل ہے، جو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Tags: IsraeliSettlerspalestinePalestinianResistanceResistanceOperationsSettlerAttackswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.