• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض اسرائیل فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے محروم کرنا چاہتا ہے: حماس

منگل 24-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیل فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے محروم کرنا چاہتا ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس –(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقوں کے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں تک رسائی دینے والے اجازت ناموں (پرمٹس) کی منسوخی ان کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ ایک ایسی منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد انہیں ہجرت پر مجبور کرنا اور شہر کو یہودیانے کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

حماس کا یہ موقف گورنری بیت المقدس کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ قابض حکام نے گاؤں النبی صموئیل، بیت اکسا اور محلہ الخلایلہ کے متعدد باشندوں کے اجازت نامے منسوخ کر کے انہیں اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے محروم کر دیا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور تحریک کے دفتر برائے امور بیت المقدس کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے ایک اخباری بیان میں ان آبادیوں کے باشندوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور نام نہاد ’’عظیم تر بیت المقدس‘‘ کے منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد کے درمیان تعلق جوڑتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے اور شہر میں ایک نئی آبادیاتی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے قرار دیا کہ مقامی باشندوں کا اپنی زمین اور حقوق سے مضبوط وابستگی رکھنا ان پالیسیوں کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

ہارون ناصر الدین نے عرب اور اسلامی سطح پر اہل بیت المقدس کے لیے سیاسی اور عوامی حمایت میں اضافہ کرنے، انہیں اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہنے میں مدد دینے اور انہیں نشانہ بنانے والے اقدامات کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے باشندگان بیت المقدس سے اپیل کی کہ وہ جبری بے دخلی اور یہودیانے کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے باہم متحد ہو جائیں، اور عالمی برادری نیز انسانی حقوق و فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اجازت ناموں کی منسوخی کا سلسلہ رکوانے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے ذمہ داران کا احتساب کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ اجازت ناموں کے نفاذ کا سلسلہ ستمبر سنہ 2025ء سے شروع ہوا تھا جب قابض حکام نے نسلی امتیاز کی دیوار اور فوجی چوکیوں کے ذریعے پہلے سے الگ تھلگ کی گئی ان تینوں آبادیوں کو ’’رابطہ زونز‘‘ (کانٹیکٹ زونز) قرار دیا تھا۔

گورنریٹ بیت المقدس کے مطابق سب سے پہلے النبی صموئیل اور محلہ الخلایلہ کے باشندوں کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شروع کیا گیا تھا تاکہ بعد ازاں اسے بیت اکسا کے باشندوں تک بھی پھیلایا جا سکے، اور مقامی باشندوں کو مقناطیسی کارڈ اور ایک سال کی مدت کا خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔

گورنریٹ نے واضح کیا کہ مقامی باشندوں کو ان کی آبادیوں کو گردونواح سے الگ کرنے والی فوجی چوکی پر یہ اجازت نامہ دکھانا لازم ہوتا ہے، جس کے ذریعے قابض حکام دو طریقوں سے کسی بھی شہری کو اپنے گھر واپس جانے سے روک سکتے ہیں؛ یا تو اس کا کارآمد اجازت نامہ منسوخ کر کے جیسا کہ حالیہ کارروائی کا نشانہ بننے والے باشندوں کے ساتھ کیا گیا، یا پھر ایک سال کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید سے انکار کر کے۔

Tags: ForcedDisplacementHamasIsraeliOccupationjerusalemNorthwestJerusalemPalestiniansReturnPermits
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.