• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس نے کامیابیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی: الزھار

منگل 14-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahhar-a-member-of-hamase28099s-political-bureau18

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن اور تنظیم کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ حماس نے اپنے قیام کے 23 سال میں کامیابیوں کی ایک نئی ایک تاریخ رقم کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ حماس کی تاسیس کے بعد سے اس کا ایک ایک دن کامیابیوں اور کامرانیوں کی زندہ مثال ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اردنی اخبار”السبیل” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حماس اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکی وہ لاعلمی اور غفلت کا شکار ہیں. حماس کے تئیسویں یوم تاسیس کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ ” میں دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں سے یہی مطالبہ کروں گا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کے عوام کو دشمن کے خلاف متحد کرنے کے لیے انہیں بیدار کریں”. ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ حماس نے نہ صرف میدان جہاد اور تحریک آزادی کی راہ میں قربانیوں کی تابندہ مثالیں قائم کی ہیں بلکہ حکومت اور ملکی باگ ڈور کی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے پوری کی ہیں. غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل نے پانچ سال سے معاشی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ حماس کی حکومت کو ناکام بنایا جا سکے لیکن حماس ہر طرح کے حالات کا پوری قوت اور جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے. حماس نہیں بلکہ اس باب میں قابض اسرائیل ناکام ہوا ہے. معاشی ناکہ بندی سے پوری دنیا میں اسرائیل کو لعن طعن کا سامنا ہے جبکہ حماس کے ساتھ ہمدردی کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے. ایک دوسرے سوال پر ڈاکٹر الذھارنے کہا کہ حماس جس مقصد کے لیے قائم کی گئی تھی خدا کے فضل و کرم سے وہ اپنی منزل اور اہداف کی طرف قدم بقدم بڑھ رہی ہے . وہ وقت دور نہیں جب حماس اپنے ایجنڈے کے مطابق اپنی منزل تک پہنچے گی اور فلسطین سے صہیونی تسلط کا مکمل خاتمہ ہو گا. اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری نام نہاد امن مذاکرات پر تنقید کرتے ہوئے حماس کے رہ نما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ایک بے مقصد اور فضول کام میں وقت ضائع کر رہی ہے. اسرائیل کو بات چیت کے ذریعے نہیں بلکہ عوامی مزاحمت کے ذریعے پسپا کیا جا سکتا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.