• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 20 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد الدحی پر حملہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منظم سازش ہے: حماس

جمعہ 20-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
مسجد الدحی پر حملہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منظم سازش ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ فلسطین – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غیر قانونی آباد کاروں کے جتھوں کی جانب سے جمعرات کی فجرکے وقت سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی اندرونی علاقوں میں شہر العفولہ کے قریب گاؤں الدحی کی مسجد کو نذر آتش کرنے اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کرنے کا اقدام اس منظم دہشت گردی کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے جو انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی ملیشیائیں قابض اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت اور اس کے انتہا پسند رہنماؤں کی سرپرستی میں انجام دے رہی ہیں۔

حماس کے رہنما عبد الرحمن شدید نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان جرائم کا مقصد قابض اسرائیل کے تمام سکیورٹی اور سیاسی اداروں کی حمایت و سرپرستی کے ساتھ قتل و غارت، آتش زنی، خوف و ہراس پھیلانے اور دوہرے دباؤ کے ذریعے ہمارے عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنا اور سرزمین کو اس کے اصل باشندوں سے خالی کرانا ہے۔

عبد الرحمن شدید نے اس خطرناک کشیدگی کے تسلسل سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کے جتھوں کی دہشت گردی پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی انہیں اپنے جرائم میں مزید آگے بڑھنے کی شہ دیتی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ اندرونی علاقوں، بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے نشانہ بننے والے دیہاتوں اور قصبوں میں مقیم فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی استقامت کو مضبوط بنائیں اور غیر قانونی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی تحفظ کے تمام ذرائع کو فعال کریں، اس بات کی تصدیق کی کہ یہ جرائم ہمارے عوام کو بے دخل کرنے اور سرزمین کو اس کے باشندوں سے خالی کرانے کے اپنے ہدف میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ صہیونی آباد کاروں نے جمعرات کی فجر مسجد الدحی کو آگ لگا دی تھی اور مسجد کے امام شیخ خالد زعبی نے بتایا کہ تین افراد نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی اور پھر اس کی نچلی منزل میں آتش گیر بوتل پھینکی جس سے مسجد کے بعض حصے جل گئے۔

نمازیوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے لیے پہنچنے پر آگ کا پتہ چلایا اور اسے بجھانے میں مدد کی جبکہ مسجد سے ملحقہ دیوار پر عبرانی زبان میں لفظ انتقام تحریر پایا گیا۔

متحدہ عرب فہرست کے سربراہ منصور عباس نے اس حملے کو نفرت پر مبنی جرم، دہشت گردانہ کارروائی اور ایک مقدس مقام کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب شہریوں کے خلاف اشتعال انگیزی بند کریں۔

عرب رکن پارلیمنٹ احمد الطیبی نے نتن یاہو اور ان کی حکومت کو اس بیانیے کا سیاسی اور اخلاقی ذمہ دار ٹھہرایا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان میں سزا سے بچ نکلنے کے احساس کو تقویت دیتا ہے۔

یاد رہے کہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں دیوار اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے سنہ 2023ء کے آغاز اور گذشتہ 11 اکتوبر کے درمیان فلسطینی مساجد اور ان سے ملحقہ تنصیبات کو نذر آتش کرنے یا آگ لگانے کی کوشش کے 23 واقعات ریکارڈ کیے ہیں جن میں سے 20 واقعات کا ذمہ دار غیر قانونی آباد کاروں اور تین کا ذمہ دار قابض اسرائیلی فوج کو قرار دیا گیا ہے۔

رصد کی اس مدت کے دوران تنہا رواں سال میں 13 واقعات پیش آئے جبکہ اس سے قبل کے تین برسوں میں مجموعی طور پر دس واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔

کمیشن کے مطابق رصد کی مدت ختم ہونے کے تین روز بعد غیر قانونی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے مخماس کی ایک مسجد کو رات کے وقت حملے کے دوران آگ لگا دی تھی جس سے مسجد کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا جبکہ انہوں نے اس کے قریب ایک فلسطینی گاڑی اور زیتون کے ایک درخت کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔

Tags: AlDahiMosqueForcedDisplacementHamasIsraeliOccupationMosqueArsonpalestinePalestinianMosquesPalestiniansZionistTerrorism
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.