• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں 28 ہزار دونم فلسطینی اراضی اسرائیلی قبضے کی زد میں آ گئی

جمعرات 19-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں 28 ہزار دونم فلسطینی اراضی اسرائیلی قبضے کی زد میں آ گئی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سیؒٹلمنٹ ،وال ریزسٹنس مزاحمتی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام سنہ 2026ء کے آغاز سے لے کر رواں ماہ 18 نومبر تک ریکارڈ کیے گئے نو نوٹسز کے تحت مغربی کنارے کی کم از کم 27 ہزار 874 دونم اراضی مویشیوں کی چراگاہوں کے مقاصد کے لیے مختص کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کھلی زمینوں پر کنٹرول کو وسعت دینا اور غیر قانونی بستیوں کو ان کی شہری حدود سے باہر وسیع رقبوں کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔

کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ زمینوں کی یہ تخصیص اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد چراگاہوں اور کھلی زمینوں پر اپنا تسلط مضبوط کرنا اور فلسطینی اراضی کی قیمت پر غیر قانونی بستیوں کی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو پھیلانا ہے۔

بیان کے مطابق اس مجموعی رقبے میں آٹھ نوٹسز شامل ہیں جو 12 اکتوبر سے 13 نومبر کے درمیان شائع کیے گئے اور جن کا کل رقبہ 27341.54 دونم ہے، اس کے علاوہ جنوری کے اوائل میں مشرقی نابلس کے گاؤں دیر الحطب میں ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں 533.4 دونم اراضی کو نشانہ بنایا گیا۔ کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اعداد و شمار صرف ان زمینوں تک محدود ہیں جن کی نشاندہی ہو سکی ہے اور ان میں چراگاہوں کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے تمام رقبے شامل نہیں ہیں۔

فلسطینی آبادیوں کا محاصرہ کرنے والی بستیوں کی توسیع

اراضی کی تخصیص کی یہ کارروائیاں شمالی اور مغربی کنارے کے مغربی حصوں نیز وادی اردن کے علاقوں میں مرکوز ہیں، چنانچہ شمالی وادی اردن کے علاقوں طوباس اور تیاسیر میں 8354.41 دونم، مغربی سلفیت کے قصبوں الزاویہ، رافات اور دیر بلوط میں 8335.88 دونم جبکہ جنین گورنریٹ کے علاقوں عرابہ، کفر راعی اور یعبد میں 1151.85 دونم اراضی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رام اللہ اور البیرہ گورنریٹ میں تین نوٹسز کے ذریعے رمون، دیر دبوان، الطیبہ، عابود اور اللبن الغربی کی 3954.14 دونم اراضی زد میں آئی ہے جبکہ ایک اور نوٹس کفر مالک اور فصایل کی زمینوں کے درمیان وادی اردن کی سمت 5545.26 دونم رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس سے ان علاقوں میں فلسطینی کسانوں اور چرواہوں پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کمیشن نے قابض اسرائیل کی تنظیم پیس ناؤ کے جائزے کی بنیاد پر توجہ مبذول کرائی کہ نشانہ بنائی گئی زمینوں کے وسیع حصے فوجی تربیت کے لیے مختص قرار دیے گئے علاقوں کے اندر واقع ہیں یا قدرتی محفوظ علاقوں کے ساتھ ملتے ہیں جس سے غیر قانونی آباد کاروں کو ایسی زمینوں تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے جہاں فلسطینیوں کی موجودگی پر پابندیاں عائد ہیں۔

مزید برآں مشرقی رام اللہ کے علاقے المعرجات میں الطیبہ اور رمون کی تخصیصات میں وہ زمینیں بھی شامل ہیں جو ایک ایسے فلسطینی قبیلے کے کھنڈرات کے درمیان واقع ہیں جس کے مکینوں کو سنہ 2025ء کے موسم گرما میں جبری طور پر بے دخل کر دیا گیا تھا، اور اب ان کی چراگاہوں کو غیر قانونی آباد کاروں کی سرگرمیوں کے علاقوں میں تبدیل کر کے ان کی واپسی کے امکانات کو ختم کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی املاک کی قیمت پر تسلط میں توسیع

کمیشن نے خبردار کیا کہ نجی فلسطینی املاک کے درمیان نشانہ بنائی گئی زمینوں کے ٹکڑوں کی تقسیم سے غیر قانونی بستیوں کے تسلط کے اثرات نوٹسز میں متعین کردہ رقبوں سے بھی آگے تک پھیل جاتے ہیں، اور اس ضمن میں دیر الحطب کے نوٹس کے خلاف دائر کیے گئے ایک اعتراض کا حوالہ دیا گیا جس میں غیر قانونی آباد کاروں کے مویشیوں کے ریوڑوں کے گزرنے اور ملحقہ زمینوں و ان تک رسائی کے راستوں پر تجاوزات کے خطرات سے خبردار کیا گیا تھا۔

چراگاہوں کے نوٹسز کے ساتھ ہی کمیشن نے اکتوبر اور نومبر کے دوران دو اضافی تخصیصات بھی ریکارڈ کیں جن میں سے پہلی غور الفارعہ میں 584.17 دونم رقبے پر مشتمل ہے جس کا مقصد غیر قانونی بستیوں کی زراعت کے لیے پانی کے دو تالابوں سمیت انجینئرنگ تنصیبات قائم کرنا ہے جبکہ دوسری قلندیہ میں 179.54 دونم رقبے پر زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ کے لیے مختص کی گئی ہے۔

کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح اس مدت کے دوران جاری ہونے والے دس نوٹسز کا مجموعی رقبہ بڑھ کر 28105.25 دونم ہو گیا ہے۔

کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکام کی جانب سے سرکاری اراضی قرار دی گئی زمینوں کے عارضی استعمال کے نام پر ان نوٹسز کا اجرا ان کی سنگینی کو کم نہیں کرتا کیونکہ یہ زمینی سطح پر ایک نئی حقیقت مسلط کرتے ہیں جس سے فلسطینی کسانوں اور چرواہوں پر عائد پابندیاں مزید سخت ہو جاتی ہیں اور مقامی آبادیوں کی اپنی زمینوں پر بقا کے اسباب خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔

فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تقریباً 400 غیر قانونی چوکیوں میں سے 231 چراگاہوں کی چوکیاں ہیں جبکہ جولائی سنہ 2026ء کے اختتام تک غیر قانونی آباد کاروں کی تعداد تقریباً سات لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو 170 بستیوں اور 400 سے زائد چوکیوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار سے یہ حقیقت بھی عیاں ہوتی ہے کہ قابض اسرائیل کا تسلط مغربی کنارے کے 42 فیصد رقبے، سی زون قرار دیے گئے علاقے کے 71 فیصد حصے اور فلسطینی وادی اردن کے تقریباً 91 فیصد رقبے تک پھیلا ہوا ہے۔

غیر قانونی چوکیوں کے زیر تسلط زمینوں کا رقبہ تقریباً ایک اعشاریہ صفر سات ملین دونم لگایا گیا ہے جو مغربی کنارے کے کل رقبے کا 18 فیصد بنتا ہے جبکہ تنظیم پیس ناؤ اور کیرم ناووت کی ایک مشترکہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تنہا سنہ 2025ء کے دوران غیر قانونی بستیوں کے دائرہ اختیار میں تقریباً تین لاکھ دونم اراضی کے اضافے کے بعد اب یہ چوکیاں دس لاکھ دونم سے زائد رقبے پر قابض ہیں۔

Tags: 28ThousandDunumsIsraeliOccupationIsraeliSettlementsLandConfiscationpalestinePalestinianLandPastureSettlementsSettlementExpansionwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.