• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ میں 155 ممالک کی اکثریت سے فلسطین کے حق میں تین قراردادیں منظور

جمعرات 19-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ میں 155 ممالک کی اکثریت سے فلسطین کے حق میں تین قراردادیں منظور
0
SHARES
0
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی نے مسئلہ فلسطین سے متعلق تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کر لیں جن میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی کارروائیوں، پناہ گزینوں کی املاک، غیر قانونی بستیوں اور مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کو متاثر کرنے والے قابض اسرائیل کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انروا کی کارروائیوں سے متعلق قرارداد کے حق میں 143 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ نو ممالک نے مخالفت کی اور 20 ممالک رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی املاک اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق قرارداد کی 155 ممالک نے حمایت کی جبکہ نو ممالک نے اس کی مخالفت کی اور نو دیگر ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام اور دیگر عرب باشندوں کے انسانی حقوق کو متاثر کرنے والے قابض اسرائیل کے اقدامات اور غیر قانونی بستیوں کی سرگرمیوں سے متعلق قرارداد کو 143 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ 11 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 17 ممالک رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں ریاست فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے قراردادوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے اصولی مؤقف اور قابض اسرائیل کی پالیسیوں کی واضح مذمت و مسترد کیے جانے کو سراہا۔

ریاض منصور نے اس بات پر زور دیا کہ رائے شماری کے نتائج اقوام متحدہ کی قراردادوں، جن میں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 سرفہرست ہے، پر عمل درآمد کی ضرورت، غیر قانونی بستیوں کی تعمیر روکنے اور قبضے کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے نیز فلسطینی عوام، ان کے اداروں اور مقدسات کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک واضح بین الاقوامی پیغام کے حامل ہیں۔

انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت جاری رکھنے، بشمول انروا کے کام کے تسلسل، اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق، جن میں حق خودارادیت، حق واپسی اور آزادی سرفہرست ہیں، کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Tags: 155CountriesInternationalSupportpalestinePalestineResolutionsPalestinianCauseUnitedNationsUnitedNationsGeneralAssemblyUNResolutions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.