• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی زندانوں میں فلسطینی خواتین کی تذلیل، حماس کا عالمی تحقیقات پر زور

بدھ 18-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
صہیونی زندانوں میں فلسطینی خواتین کی تذلیل، حماس کا عالمی تحقیقات پر زور
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے الدامون جیل میں قید فلسطینی خواتین کی سلامتی کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیلی حکام پر عائد کی ہے جہاں انہیں تشدد، زبردستی حجاب اتارنے اور دھمکیوں کے تحت حجاب کے بغیر تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ حماس نے اس اقدام کو ایک نیا جرم اور خواتین اسیران کے حقوق و عزت نفس کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حماس نے قدس پریس کو موصول ہونے والے ایک اخباری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ وحشیانہ حملہ جیل انتظامیہ کی جانب سے خواتین اسیران کے خلاف کی جانے والی خلاف ورزیوں کے حجم کو بے نقاب کرتا ہے جو ان کے ارادے اور عزم کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ جبر و دہشت کے یہ ہتھکنڈے ان کی استقامت کو نہیں توڑ سکیں گے۔

’حماس‘ نے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری حرکت میں آئیں اور اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تحقیقات کا آغاز کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ مرد و خواتین اسیران کے خلاف جاری جرائم پر محض مذمتی بیانات یا خاموشی اختیار کرنا انہیں بغیر کسی تحفظ کے بے یار و مددگار چھوڑنے کے مترادف ہے۔

تحریک نے اندرون و بیرون ملک مقیم فلسطینی عوام اور قومی و عوامی قوتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مرد و خواتین اسیران کی حمایت میں یکجہتی کی سرگرمیوں اور تحریکوں کو تیز کریں، ان کے مسئلے کو تمام میدانوں اور فورمز پر زندہ رکھیں اور انہیں قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنے کے لیے تنہا نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے اسیران میڈیا آفس کی اطلاع کے مطابق الدامون جیل کے ڈائریکٹر نے ایک خاتون اسیر کا حجاب زبردستی اتار دیا اور انہیں تھپڑ مارا، جس کے بعد انہیں دھکے دے کر فوٹوگرافی کے کمرے میں لے جایا گیا جبکہ جیل انتظامیہ نے ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے حجاب کے بغیر تصویر کھنچوانے سے انکار کرنے پر متعدد خواتین اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Tags: HamasHumanRightsInternationalInvestigationIsraeliPrisonspalestinePalestinianWomenPrisonerAbuseVeilDesecrationWomenPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.