• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض حکام نے قلندیا کی 180 دونم زمین پر قبضے کا منصوبہ منظور کر لیا

منگل 17-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض حکام نے قلندیا کی 180 دونم زمین پر قبضے کا منصوبہ منظور کر لیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع گاؤں قلندیا میں جبل الراس کی تقریباً 180 دونم اراضی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ایک زرعی اور چراگاہی یہودی بستی کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ فلسطینی زمینوں پر قبضے کے دائرے کو مزید وسعت دی جا سکے۔

بیت المقدس میں ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ ہدف بنائی جانے والی زمینیں قلندیا اور رافات دیہات کے درمیان رام اللہ روڈ اور بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع دیہات کے ساتھ ملحق ہیں اور اس بات کی نشاندہی کی کہ اس منصوبے کا مقصد فلسطینی آبادی کے عین وسط میں ایک غیر قانونی یہودی بستی قائم کرنا ہے۔

صوبائی بیان میں قرار دیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ زمینوں کو ہتھیانے اور انہیں آبادکاری کے پھیلاؤ کی خدمت کے لیے استعمال کرنے نیز مقبوضہ سرزمین پر نئے زمینی حقائق مسلط کرنے کی پالیسی کے تحت سامنے آیا ہے جس سے علاقے میں فلسطینی وجود کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں زمینوں پر قبضے کی بڑھتی ہوئی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت زرعی اور چراگاہی بستیاں قائم کی جاتی ہیں جو بتدریج وسیع رقبوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور فلسطینی بستیوں کا گھیراؤ کر کے انہیں الگ تھلگ کرنے کے ہتھیار میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قابض اسرائیل نے دو برسوں کے دوران مغربی کنارے کے تقریباً 18 فیصد رقبے پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی 185 چراگاہی یہودی بستیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

اسی تناظر میں مسلح تنازعات کی نگرانی کرنے والی تنظیم اکلیڈ کی ایک رپورٹ میں، جو اسرائیلی تنظیم پیس ناؤ کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، سنہ 2023ء اور 11 ستمبر سنہ 2026ء کے درمیان 259 غیر قانونی بستیوں کے قیام کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں 186 زرعی بستیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکار سی زمرے کے علاقوں میں 1.1 ملین دونم سے زائد اراضی پر قابض ہیں جو ان علاقوں کے مجموعی رقبے کے تقریباً ایک تہائی حصے کے برابر ہے۔

چراگاہی بستیوں کی سنگینی اس امر میں مضمر ہے کہ وہ بتدریج پھیلاؤ کا طریقہ کار اختیار کرتی ہیں؛ چنانچہ وہ محدود رقبوں سے شروع ہو کر اردگرد کی زمینوں تک پھیل جاتی ہیں اور اس کے لیے مویشی چرانے اور طاقت کے بل بوتے پر زمینی حقائق مسلط کرنے سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے جبکہ اس کے متوازی فلسطینی کسانوں اور چرواہوں کو ہراساں کرنے و حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس سے وہ اپنی زمینوں تک پہنچنے اور ان سے استفادہ کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔

اس پالیسی کے اثرات محض زمینوں کی ضبطی تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ دیہی اور بدو برادریوں کے ذرائع معاش اور ان کی بقا کے بنیادی لوازمات کو بھی متاثر کر رہے ہیں کیونکہ چرواہوں کو چراگاہوں تک رسائی سے روکنے، زرعی زمینوں پر قبضہ کرنے اور مویشیوں پر حملوں جیسے اقدامات سے مکینوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور انہیں اپنے آبائی علاقوں سے جبری بے دخلی کے خطرے کا سامنا ہے۔

Tags: IsraeliOccupationIsraeliSettlementsLandConfiscationpalestinePalestinianLandQalandiyaSettlementExpansionwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.