• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 13 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کا الخلیل میں 38 دونم اراضی سے بادام کے درخت اور نباتات ہٹانے کا حکم

جمعہ 13-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیل کا الخلیل میں 38 دونم اراضی سے بادام کے درخت اور نباتات ہٹانے کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں صہیونی نسلی دیوار اور یہودی بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے کے روز انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل گورنری کے قصبوں دورا اور ترقومیا کی اراضی سے بادام کے درخت اور خود رو جھاڑیاں ہٹانے کا ایک فوجی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ یہ حکم نامہ مجموعی طور پر 37.782 دونم رقبے پر محیط ہے جس کی لمبائی 7558 میٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور یہ اقدام علاقے کی زرعی زمینوں و نباتاتی غلاف کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس فوجی حکم نامے کا نمبر 139/26 ہے جس پر قابض افواج کے کمانڈر نے گذشتہ 28 اکتوبر کو دستخط کیے تھے۔ اس حکم نامے میں دورا قصبے کے زیر انتظام متعدد مقامات کی اراضی کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں طرس، وادی خزیم، خربہ دیر صمیت، خربہ صبر، جبل السعدی اور خربہ الدیر شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ترقومیا قصبے کی اراضی بھی اس کی زد میں آئی ہے۔

کمیشن کے مطابق اس فیصلے کے تحت زمینوں کے مالکان یا ان کا انتظام سنبھالنے والوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ قابض افواج کے رابطہ دفتر کی جانب سے مقرر کردہ فیلڈ دورے کی تاریخ سے سات دن کے اندر درخت اور پودے ہٹا دیں جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں فوجی کمانڈر کے مجاز اداروں کو یہ صفایا خود کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مزید برآں زمینوں کے مالکان کو فیلڈ دورے کی تاریخ سے شروع ہونے والی زیادہ سے زیادہ سات دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں۔

کمیشن نے اس فیصلے کے زرعی، ماحولیاتی اور اقتصادی اثرات سے خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 7.5 کلومیٹر سے زائد طویل پٹی پر بادام کے درختوں اور نباتاتی غلاف کو نشانہ بنانا محض فصلوں کی تباہی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ زمینوں کی پیداواری اور ماحولیاتی قدر کو خطرے میں ڈالتا ہے اور کسانوں کے اپنی زمین و ذرائع معاش سے وابستگی کو کمزور کرتا ہے۔

کمیشن نے قرار دیا کہ اس نوعیت کے اقدامات نافذ کرنے کے لیے سیکیورٹی ذرائع سے متعلق بہانوں کا استعمال فلسطینی اراضی کے استعمال میں مداخلت اور ان میں زمینی تبدیلیاں لانے کا ایک ہتھیار ہے۔ کمیشن نے نشاندہی کی کہ اگرچہ اس فوجی حکم نامے میں درختوں اور نباتاتی غلاف کو ہٹانے کی شق شامل ہے اور اس میں زمینوں کی ملکیت کی منتقلی کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم اس سے فیصلے کی سنگینی اور زمین مالکان و زمینوں کی زرعی حیثیت کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کم نہیں ہو جاتے۔

Tags: AlmondTreesEnvironmentalDestructionHebronIsraeliOccupationLandConfiscationMilitaryOrderPalestinianLandwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.