• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فرانس نے اسرائیلی آبادکاری کے عہدیدار کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 12-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
فرانس نے اسرائیلی آبادکاری کے عہدیدار کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی حکام نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کی نام نہاد یہودی بستیوں کی کونسل کے سربراہ یوسی داگان کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا ہے اور دارالحکومت پیرس کے دورے کے لیے پہنچنے پر انہیں ایئرپورٹ سے ہی فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ داگان اپنا طیارہ اترتے ہی حراست میں لیے جانے پر حیران رہ گئے جہاں فرانسیسی امیگریشن حکام نے ان سے تفتیش کی اور اس کے بعد انہیں ملک میں داخلے پر پابندی کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔

تفتیش کے دوران فرانسیسی عہدیداروں نے ان کے سامنے مقبوضہ مغربی کنارے میں درجنوں غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام اور توسیع میں ان کے کردار سے متعلق دستاویزات اور فائلیں پیش کیں اور اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ قابض اسرائیلی بستیاں بسانے کی مہم چلانے کے حوالے سے ان کی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔

فیصلے سے آگاہ کیے جانے اور فرانسیسی سرزمین چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے بعد داگان اپنا دورہ جاری رکھنے اور وہاں کے حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے چیک دارالحکومت پراگ روانہ ہو گئے۔

یہ اقدام غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے سے وابستہ قابض اسرائیلی شخصیات کے خلاف اٹھائے جانے والے یورپی اقدامات کو اجاگر کرتا ہے جبکہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسے پہلا موقع قرار دیا ہے جب یہودی بستیوں کی کسی علاقائی کونسل کے سربراہ کو اس نوعیت کی براہ راست کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Tags: EntryBanFranceIsraeliSettlementsIsraeliSettlerspalestineSettlerCouncilwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.