• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بارش میں ڈوبے خیموں میں غزہ کے بچوں کی اذیت ہمارے عہد کا شرمناک داغ ہے:فرانسسکا البانیز

منگل 10-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
بارش میں ڈوبے خیموں میں غزہ کے بچوں کی اذیت ہمارے عہد کا شرمناک داغ ہے:فرانسسکا البانیز
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ فلسطینی – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطینی اراضی میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیزی نے غزہ کے معصوم بچوں کے بارانی طوفان اور سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے خیموں کے اندر سرد ہواؤں کے سامنے بے یار و مددگار پڑے رہنے کو "ہمارے عہد کا رسوا کن داغ” قرار دیا ہے؛ جو کہ جنگ بندی کے دعووں کے باوجود بے گھر انسانوں کے تڑپتے حالات اور مسلسل مصائب کی خوفناک عکاسی کرتا ہے۔

البانیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک دردناک بیان میں کہا کہ وہ ان خونی مناظر کو دیکھ کر شدید غصے اور حقارت کییفت کی لہر محسوس کر رہی ہیں جن میں معصوم بچے سیلاب کے یخ بستہ پانی سے بھرے خیموں میں زندگی کی بھیگ مانگ رہے ہیں، جہاں انہیں سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادنیٰ ترین تحفظ بھی میسر نہیں ہے۔

انہوں نے تازیانہ چلاتے ہوئے مزید کہا کہ "اس وقت میرے ذہن میں ‘پریمو لیوی’ کے وہ تاریخی الفاظ گونج رہے ہیں جنہیں ہر یورپی سکول کے زمانے میں حفظ کرتا ہے، لیکن سیاست یا سفارت کاری کی بے حس دنیا میں قدم رکھتے ہی بالکل بھول جاتا ہے”۔

البانیزی کی یہ سخت تنبیہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں انسانی صورتِ حال انتہا درجے کے بھیانک موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں علاقے کو شدید بارانی طوفان اور تند و تیز ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس موسمی قہر نے دسیوں ہزار خیموں کو غرقاب کر دیا ہے اور ان بے گھر انسانوں کی مصائب کو دوچند کر دیا ہے جو خستہ حال اور بوسیدہ پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق اس طوفانی بارش کے باعث بے گھر افراد کے تقریباً 70 ہزار خیمے پانی میں ڈوب کر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ دیر البلح میں خیموں پر ریت کے تودے گرنے سے ایک تڑپتی ماں اور اس کے دو معصوم بچوں سمیت 4 شہری شہید ہو گئے؛ یہ ایک ایسا دل دوز منظر ہے جو محفوظ پناہ گاہ کی عدم دستیابی کے سایہ تلے بے کسوں کی زندگیوں پر منڈلاتے مرگ آفریں خطرات کو بے نقاب کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری میڈیا آفس نے گذشتہ اگست میں بھی خبردار کیا تھا کہ 21 لاکھ 50 ہزار سے زائد فلسطینی انتہائی بھیانک اور الم ناک انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 8 لاکھ 67 ہزار افراد بالکل بوسیدہ اور پھٹے ہوئے خیموں میں مقیم ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد انسان پناہ مراکز کی دلدل میں پڑے ہیں ایک ایسے وقت میں جب رہائش اور پناہ گاہ کا بحران روز بروز شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

Tags: DisplacedFamiliesFloodedTentsGazaChildrenHumanitarianCrisispalestineUNEnvoyUnitedNationsWinterCrisis
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.