ایمسٹرڈام – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ہالینڈ کا دارالحکومت ایمسٹرڈام "سرخ لکیر” کے عنوان کے تحت چوتھے عوامی مظاہرے کی تنظیم کی تیاری کر رہا ہے جس میں دسیوں ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں تاکہ غزہ پر اس کی جنگ اور فلسطینی اراضی پر قابض دشمن کے جاری قبضے کے پس منظر میں قابض اسرائیل کے ساتھ عسکری اور اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا جا سکے۔
اس مارچ کو انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں کا ایک گروہ منظم کر رہا ہے، جن میں سرفہرست آکسفیم نوفب، باکس تنظیم اور ایمنسٹی انٹرنیشنل شامل ہیں، اور ساتھ ہی 150 کے قریب دیگر تنظیمیں اور گروپس بھی شامل ہیں، جبکہ بائیں بازو کی پارٹیوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر شرکت کی توقعات کی جا رہی ہیں۔
اور اس سے پچھلا مظاہرہ جو اکتوبر سنہ 2025ء میں منظم کیا گیا تھا، منتظمین کے مطابق تقریباً اڑھائی لاکھ شرکاء کو اپنی طرف راغب کر چکا تھا، جو اس نئی تحریک کو احتجاجات کی ایک ایسی سیریز کا تسلسل بناتا ہے جو ہالینڈ کی حکومت سے "قابض اسرائیل” کے حوالے سے زیادہ سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
تنظیم کار اداروں نے مارچ کا اعلان کرتے وقت ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ ہالینڈ کی حکومت نے اسرائیلی جنگی جرائم اور فلسطینی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے سامنے ایک سرخ لکیر کھینچنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کر دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون ہالینڈ کو اس بات کا پابند بناتا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی کا قبضہ ختم کروانے کے لیے قابض اسرائیل پر شدید ترین سیاسی، اقتصادی اور سفارتی دباؤ کا استعمال کرے، ساتھ ہی بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے اور بین الاقوامی قانون کے تحت کیے جانے والے جرائم کا محاسبہ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
اسی طرح تنظیموں نے ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالتوں کے تحفظ اور ان کے کام کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کرے، تاکہ ان کی خلاف ورزیوں کا تعاقب کرنے اور ان کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے میں ان کے کردار کا تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری طرف، ہالینڈ کے وزیر خارجہ ٹام بیرینڈسن نے "قابض اسرائیل” کے خلاف اقدامات کرنے سے حکومت کی غفلت کے الزامات کو مسترد کر دیا، انہوں نے اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات کی در آمد پر پابندی کے اس فیصلے کی دلیل پیش کی جو گذشتہ ستمبر میں نافذ العمل ہوا تھا۔
یہ متوقع مظاہرہ ہالینڈ کی حکومت پر عوامی دباؤ کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے تاکہ وہ "قابض اسرائیل” کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے، اور سیاسی موقفوں اور بیانات سے آگے بڑھ کر ملموس اقتصادی اور سفارتی اقدامات کی طرف قدم بڑھائے۔