• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض اسرائیل اریحا میں آباد کاری منصوبوں سے باز رہے: حماس

جمعہ 06-11-2026
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
قابض اسرائیل اریحا میں آباد کاری منصوبوں سے باز رہے: حماس
0
SHARES
1
VIEWS

اریحا – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما عبد الحکیم حنینی نے ایک نئی یہودی آباد کاری چوکی قائم کرنے کے اعلان کے بہانے اریحا کے مغرب میں واقع الدیوک التحتا کے علاقے میں متعدد مکانات پر یہودی آباد کاروں کے قبضہ کرنے کے خطرے سے شدید خبردار کیا ہے، نیز اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ قدم قابض دشمن کے اس آباد کاری کے طریقے کار کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے کے شہروں کے اندر گھسنا ہے۔

عبد الحکیم حنینی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں تاکید کی کہ یہ تجاوزات ہمارے عوام کو بے گھر کرنے یا ان کی بقا، ثابت قدمی اور ان کی سرزمین و حقوق پر قائم رہنے کے عزم کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، خواہ قابض دشمن اپنے جرائم اور قہر مانہ اقدامات میں کتنا ہی آگے کیوں نہ بڑھ جائے۔

عبد الحکیم حنینی نے اریحا اور مغربی کنارے کے تمام علاقوں کے عوام، بالخصوص یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ ثابت قدمی اور ٹکراؤ کے مقومات کو مضبوط بنائیں، ان علاقوں کو یہودی آباد کاروں کے ٹولوں کے لیے آسان نوالہ نہ بننے دیں، اور قابض دشمن کے آباد کاری کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کے تمام آلات کو متحرک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مرحلہ مغربی کنارے پر جاری مسلسل جارحیت اور زمین کو ضم کرنے و بے گھر کرنے کی مسلسل کوششوں کے سایے میں قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحدہ قومی موقف اور مشترکہ کاوشوں کا متقاضی ہے۔

حماس رہنما نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، قابض دشمن پر دباؤ ڈالیں اور فلسطینی سرزمین، فلسطینی عوام اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف کیے جانے والے جرائم اور خلاف ورزیوں پر اس کے رہنماؤں کا احتساب کریں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے آٹھ خاندانوں نے اریحا شہر میں ایک خفیہ کارروائی کے ذریعے خرید وفروخت کا سوانگ رچا کر فلسطینیوں کے آٹھ مکانات پر قبضہ کر لیا ہے۔

اخبار نے بتایا کہ انتہا پسند یہودی آباد کار تنظیم ’نحالاہ‘ نے یہ کارروائی خفیہ طور پر کی اور اسے ’بنیامن‘ آباد کاری کونسل کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، جبکہ مکانات پر قبضے اور ان میں داخلے تک سکیورٹی ٹیمیں مکمل طور پر سرگرم عمل رہیں۔

اخبار نے اشارہ کیا کہ ان میں سے بعض مکانات اریحا کے مضافات میں تاریخی محلوں کے قریب واقع ہیں، ان مکانات کی رقم نقد ادا کی گئی جبکہ خرید وفروخت کو ملکیتی معاہدے سے دستاویز بند کیا گیا۔

Tags: HamasIsraeliOccupationIsraeliSettlementsJerichopalestineSettlementExpansionwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.