• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیاء پر برطانوی پابندی کے اعلان کا خیرمقدم

پاکستان کے دفتر خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف برطانوی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔

جمعرات 10-09-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
پاکستان کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیاء پر برطانوی پابندی کے اعلان کا خیرمقدم
0
SHARES
3
VIEWS

اسلام آباد – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان کے دفتر خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف برطانوی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیاء پر پابندی لگانے کے برطانیہ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری عالمی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پاکستان نے کئی دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں کو مسترد کرنے کا واضح اور دوٹوک پیغام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا، پاکستان خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Tags: BoycottIsraelIllegalSettlementsisraelIsraeliSettlementsPakistanpalestinePalestineNewsPalestinianRightsSettlementGoodsUK
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.