• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 5 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کریک ڈاؤن، غرب اردن میں متعدد فلسطینی گرفتار

جنین شہر میں قابض فوج نے مشرقی محلے پر دھاوا بول کر ناصر السعدی کو گرفتار کر لیا، جبکہ عرب امریکن یونیورسٹی کے اقامتی علاقے میں کارروائی کے دوران عدوان الکروزو اور ان کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

ہفتہ 05-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کریک ڈاؤن، غرب اردن میں متعدد فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر دھاوے بول کر گھروں کی توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا، جس کے دوران ایک شہری پر تشدد، سڑکوں کی بندش، فائرنگ اور ساؤنڈ بموں کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران صیہونی آباد کاروں کی جانب سے زرعی زمینوں پر حملے بھی کیے گئے۔

جنین شہر میں قابض فوج نے مشرقی محلے پر دھاوا بول کر ناصر السعدی کو گرفتار کر لیا، جبکہ عرب امریکن یونیورسٹی کے اقامتی علاقے میں کارروائی کے دوران عدوان الکروزو اور ان کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

رام الله اور البیرہ کے علاقے میں قابض فوج نے رام کے مشرق میں واقع گاؤں المغیر کا واحد داخلی راستہ بند کر دیا، جس سے شہریوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ کفر مالک قصبے میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران خالد غنيمات نامی نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔

طوباس کے علاقے میں قابض فوج نے طمون قصبے میں ایک گھر پر دھاوا بولا، جبکہ اس کے ساتھ ہی وادی الفارعہ کے علاقے میں بھی فوجی دستے داخل ہوئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ میں قابض فوج نے انداد دھند فائرنگ اور ساؤنڈ بموں کا استعمال کیا، اور کیمپ کی سڑکوں پر فوجی اہلکار تعینات رہے۔

دوسری جانب، بیت لحم کے جنوب میں واقع علاقے "خلايل اللوز” میں صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر دھاوا بول دیا اور فصلوں و املاک کو نقصان پہنچایا۔

Tags: israelIsraeli forcesIsraeli raidspalestinePalestinian ArrestsWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.