• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 5 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جرائم کا جواب صرف مزاحمت سے دیا جائے گا

حماس رہنما ہارون ناصر الدین نے شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ارضِ فلسطین کی مبارک زمین کو سیراب کرنے والا شہداء کا پاکیزہ خون رےگاں نہیں جائے گا۔

ہفتہ 05-09-2026
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
حماس: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جرائم کا جواب صرف مزاحمت سے دیا جائے گا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ القدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن اور القدس امور کے دفتر کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے جمعہ کو فجر کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے کے رہائشی ایک فلسطینی نوجوان کے خلاف باب العامود کے مقام پر چاقو حملے کی کوشش کے بہانے کیا جانے والا ماورائے عدالت قتل ایک گھناؤنا جرم ہمارے عوام کے خلاف ہر جگہ جاری اس کی جنگ اور منظم دہشت گردی کے سلسلے کا حصہ ہے خصوصاً مقبوضہ بیت المقدس کے شہر میں جو اپنے مکینوں کے خلاف قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کے جرائم میں ایک خطرناک اضافے کا مشاہدہ کر رہا ہے تاکہ ان کی پامردی اور استقامت کو نقصان پہنچانے کی ناامید کوشش کی جا سکے۔

حماس رہنما ہارون ناصر الدین نے شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ارضِ فلسطین کی مبارک زمین کو سیراب کرنے والا شہداء کا پاکیزہ خون رےگاں نہیں جائے گا اور یہ جرائم ہمارے عوام کے عزم کو قابض اسرائیل کے انخلا تک مزاحمت اور ثابت قدمی پر اصرار کے سوا کسی اور چیز پر مائل نہیں کریں گے۔

انہوں نے قابض صہیونی دشمن کو ان جرائم کے نتائج کی مکمل ذمہ داری سونپی ہے اور مزاحمت کے گرد مزید متحد ہونے اور قابض اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں یکجہتی کی دعوت دی ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ اس کے وحشیانہ جرائم ہمارے باشعور عوام کے حوصلے کو توڑ دیں گے۔

ہارون ناصر الدین نے مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور اندرونِ مقبوضہ علاقوں میں ہمارے عوام کے افراد کو دعوت دی کہ وہ مسجد اقصیٰ کا رُخ کریں اور وہاں ڈیرے ڈالیں اور قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں جو صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود کے قریب آج فجر کے وقت چاقو حملے کی کوشش کے بہانے قابض فوج کی فائرنگ سے بیت حنینا بلدہ کے رہائشی تینتیس سالہ نوجوان ابراہیم الہندی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

Tags: HamasIsraeliCrimesjerusalemOccupiedJerusalempalestinePalestinianResistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.