• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

المغير کے دو شہداء کو حماس کا خراجِ عقیدت، فلسطینی عوام سے مزاحمت تیز کرنے کا مطالبہ

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں اپنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی اتحاد کو مضبوط کریں، قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کریں۔

جمعرات 03-09-2026
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
المغير کے دو شہداء کو حماس کا خراجِ عقیدت، فلسطینی عوام سے مزاحمت تیز کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں اپنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی اتحاد کو مضبوط کریں، قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کریں، زمین، دیہات اور املاک کا تحفظ کریں اور اپنی زمین اور عوام کے قومی حقوق کے دفاع میں بیدخلی، یہودی بستیوں کی تعمیر اور الحاق کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

جمعرات کے روز جاری کردہ ایک پریس بیان میں ’حماس‘ نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہمارے عوام پر مسلح یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملے جنہیں قابض صہیونی فوج کی پشت پناہی اور حمایت حاصل ہے ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد ہمارے عوام اور ان کی زمین کو نشانہ بنانا اور الحاق، جبری بیدخلی اور نسلی تطہیر کے منصوبوں کو نافذ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے لیے تمام سطحوں پر سنجیدہ اور مؤثر اقدام کی ضرورت ہے تاکہ ان جرائم کو روکا جا سکے اور ان کے مرتکب افراد کا محاسبہ کیا جا سکے.

بیان میں ان دونوں شہداء عمر محمد نعسان اور خليل أبو عليا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں المغیر میں یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف ہمارے عوام کی بہادرانہ مزاحمت کے دوران قابض فوج اور اس کے یہودی آباد کاروں کے غنڈوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گئے۔

’حماس‘ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے شہداء کا خون اور قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہمارے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور قابض دشمن کے بڑھے ہوئے جرائم ہمارے عوام کے عزم کو توڑنے یا انہیں ان کی زمین سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ یہ انہیں اپنے حقوق سے وابستگی اور قابض دشمن کے یہودی بستیوں اور بیدخلی کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں مزید ثابت قدمی عطا کریں گے۔

Tags: Al MughayyirHamasIsraeli OccupationpalestinePalestinian MartyrsWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.