• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 31 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا امریکی صحافیوں پر حملہ

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے رپورٹنگ کرتی امریکی میڈیا ٹیم کو گھیر لیا، صحافیوں کو مارا پیٹا، موبائل فون چھینے کی کوشش کی، اسرائیلی آبادکاروں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتی فلسطینی خاتون پر بھی تشدد کیا۔ امریکی میڈیا ٹیم فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں، تشدد کی رپورٹنگ کر رہی تھی۔

پیر 31-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا امریکی صحافیوں پر حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے امریکی میڈیا ٹیم پر حملہ کرکے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں دو صحافی، ایک فلسطینی خاتون زخمی ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے رپورٹنگ کرتی امریکی میڈیا ٹیم کو گھیر لیا، صحافیوں کو مارا پیٹا، موبائل فون چھینے کی کوشش کی، اسرائیلی آبادکاروں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتی فلسطینی خاتون پر بھی تشدد کیا۔ امریکی میڈیا ٹیم فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں، تشدد کی رپورٹنگ کر رہی تھی۔ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے صحافیوں اور فلسطینی شہریوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایف پی اے نے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو ایک بار پھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ صحافیوں اور فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کے مسلسل اور بار بار ہونے والے واقعات کا حصہ ہے۔ ایف پی اے نے مغربی کنارے کی ذمہ داری رکھنے والی اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ حملوں کی تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مغربی کنارے میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے این بی سی نیوز کی ٹیم پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ واقعہ فلسطینی گاؤں جلود میں پیش آیا، جہاں این بی سی کے صحافی ایک فلسطینی خاتون کا انٹرویو کرنے گئے تھے، جسے حال ہی میں آبادکاروں نے اس کے گھر سے بے دخل کر دیا تھا، واقعے میں تاحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Tags: American JournalistsIsraeli SettlersJournalists AttackedMedia FreedomPress FreedomSettler ViolenceUS JournalistsWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.