• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رام اللہ میں آبادکاروں کی نئی پیش قدمی، سلواد اور دیر جریر کی زمینوں پر نوآبادیاتی چوکی قائم

رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبوں سلواد اور دیر جریر کی زمینوں پر جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں نے نئی نوآبادیاتی چوکی قائم کر دی ہے، جو بستیوں کو پھیلانے اور مزید فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔

ہفتہ 15-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رام اللہ میں آبادکاروں کی نئی پیش قدمی، سلواد اور دیر جریر کی زمینوں پر نوآبادیاتی چوکی قائم
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبوں سلواد اور دیر جریر کی زمینوں پر جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں نے نئی نوآبادیاتی چوکی قائم کر دی ہے، جو بستیوں کو پھیلانے اور مزید فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی براہ راست حفاظت میں دیر جریر گاؤں کے دروازے کے قریب ایک خیمہ نصب کیا اور نئی چوکی قائم کرنے کا آغاز کیا، جبکہ قابض فوج نے اس علاقے میں ان کی سرگرمیوں کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا۔

ذرائع نے اشارہ کیا کہ یہ نئی چوکی دیر جریر کے داخلی دروازے کے قریب واقع ہے، جس سے مقامی باشندوں میں یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ چوکی پھیل کر شہریوں کی مزید زمینوں پر قابض ہو جائے گی۔

دوسری طرف بلدیہ سلواد نے کہا ہے کہ یہ نئی چوکی پانچویں ایسی نوآبادیاتی چوکی ہے جسے یہودی آباد کاروں نے قصبے کی زمینوں پر قائم کیا ہے، جو اس علاقے میں نوآبادیاتی سرگرمیوں میں خطرناک اضافے اور اس کے نتیجے میں زرعی زمینوں اور شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر آنے والے خطرات کی غمازی کرتی ہے۔

رام اللہ کا مشرقی علاقہ نوآبادیاتی چوکیوں کاقیام اور یہودی آباد کاروں کی جارحیت میں مسلسل اضافے کی لپیٹ میں ہے، یہ سب کچھ قابض فوج کے تحفظ میں ہو رہا ہے، جبکہ فلسطینیوں میں یہ شدید خوف پایا جاتا ہے کہ ان چوکیوں کو مستقل نوآبادیاتی مراکز میں تبدیل کر کے اراضی کے وسیع رقبوں پر تسلط جما لیا جائے گا۔

Tags: Deir JarirIsraeli SettlementsIsraeli SettlersramallahSettlement ExpansionSettler OutpostSilwadWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.