• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

القدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں، صہیونی فلسطینی خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹتے رہے

جمعہ 03-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers-often-attack-palestinain-residents

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کارروائیوں میں بچوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام کی طرف سے کی گئی تازہ گرفتاریوں اور چھاپوں کا مقصد شہریوں کو جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں جانے سے روکنا ہے. عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جمعرات کے روز قابض صہیونی پولیس اور فوج نے شہر کے مضافات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور بچوں سمیت درجنوں افرد کو حراست میں لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منقتل کر دیا گیا ہے. زیادہ گرفتاریاں عیسویہ شہر میں ہوئی جہاں سے سات کم عمر فلسطینی بچوں اور بیس سے زائد دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا. گرفتار ہونے والے تمام افراد ماضی میں شہریوں کو نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادائیگی کے لیے ان کی مدد کرتے تھے. بیت المقدس کے شمالی علاقے میںسامر سموم نامی شہری کے گھر پرقابض فوج نے چھاپہ مارا اور سامر کو گرفتار کر لیا. اس موقع پر سامر کے اہلخانہ نے صہیونی فوج کے ساتھ مزاحمت کی جس پر درندہ صفت فوجیوں نے ان کی خواتین اور بچوں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا. خواتین کو بالوں سے پکڑ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا. جس سے علاقے میں قابض صہیونی فوج کے خلاف شدید غم وغصہ کی فضا پائی جاتی ہے. دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ انداز میں گرفتاریوں اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے. انسانی حقوق کی انجمنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی کا بد ترین سلسلہ شروع کر رکھا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.