• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قطر: اسرائیل اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کر رہا ہے، حماس روڈ میپ پر کاربند ہے

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’حماس‘ نے روڈ میپ کے فریم ورک کے اندر اس سے توقع کی جانے والی تمام شرائط کو پورا کر دیا ہے۔

بدھ 05-08-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
قطر: اسرائیل اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کر رہا ہے، حماس روڈ میپ پر کاربند ہے
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قطر کی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے میں درج ذمہ داریاں پورا کرنے کے لیے قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے طے شدہ روڈ میپ کے تحت اس سے مطلوبہ تمام شقوں پر عمل کیا ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’حماس‘ نے روڈ میپ کے فریم ورک کے اندر اس سے توقع کی جانے والی تمام شرائط کو پورا کر دیا ہے.اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ اس نے اسرائیلی اسیران کو رہا کر کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔

الانصاری نے مزید کہا کہ اس کے مقابلے میں اسرائیل نے مسلسل بمباری کرنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بشمول خوراک، ادویات، طبی سامان، پناہ گاہوں کے سامان اور تیار گھروں کے داخلے پر پابندیاں عائد کر کے اپنے وعدوں سے روگردانی کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں پندرہ لاکھ بے سہاروں سمیت تقریبا چوبیس لاکھ فلسطینی بنیادی ضروریات کے داخلے پر عائد مسلسل پابندیوں کے نتیجے میں انتہائی المناک انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

الانصاری نے اس بات کی تصدیق کی کہ قطر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ غزہ کی پٹی کی تعمیرِ نو کے مرحلے تک پہنچنے کی راہیں ہموار ہو سکیں۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ اسرائیل نے اب تک معاہدے کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے تجویز کردہ روڈ میپ پر اپنے کسی سرکاری موقف کا اعلان نہیں کیا جس میں غزہ کی پٹی سے قابض اسرائیل کا انخلاء اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ہتھیاروں کی حوالگی کی شقیں شامل ہیں۔

اسی ضمن میں "پیس کونسل” اور اس کے سربراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ جمعہ کے روز تحریک ’حماس‘ کی طرف سے اس منصوبے کی منظوری کا اعلان کیا تھا جبکہ تحریک نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کسی بھی سمجھوتے کے لیے فلسطینیوں کے قتل کو اسرائیل کی طرف سے بند کیے جانے سے جڑا ہوا ایک واضح ٹائم فریم درکار ہے۔

قطر، مصر اور ترکیہ جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے اور اس کے مراحل کو مکمل کرنے کی کوششوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکی حمایت کے ساتھ قابض اسرائیل کے فوجی آپریشنز کے نتیجے میں تہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ چوہتر ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ پٹی کے نوے فیصد کے قریب انفراسٹرکچر کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دس اکتوبر سنہ 2025ء سے جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہونے کے باوجود اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنے فوجی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں 1252 فلسطینی شہید اور 4120 دیگر زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

Tags: ceasefire agreementGaza ceasefireGaza RoadmapGaza StripHamasisraelIsraeli violationspalestineQatar
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.