• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال

’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ خليل الحيہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ترکیہ کے وزیر خارجہ هاكان فيدان سے ملاقات کی

جمعہ 31-07-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس کے وفد کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ خليل الحيہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ترکیہ کے وزیر خارجہ هاكان فيدان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے مسئلہ فلسطین کی سیاسی اور میدانی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، بالخصوص قاہرہ میں جاری مذاکرات کے جملہ امور پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق ملاقات میں قابض اسرائیل کی طرف سے جاری میدانی کشیدگی، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی خلاف ورزیوں، مسلسل قتل و غارت اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے گھناؤنے جرائم، اشتعال انگیزیوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدمبارک اقصٰی پر بولے جانے والے دھاووں کا سختی سے جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے فلسطینی عوام کے درمیان صفوں کے اتحاد کو یقینی بنانے کے طریق کار اور انتخابات کے انعقاد کے لیے اعلان کردہ منصوبے پر بھی غور کیا اور اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی گھرانے کی درست سمت میں ترتیب کے لیے قومی سطح پر اتفاق رائے ناگزیر ہے تاکہ ایک ایسی سٹریٹجک وژن کو پروان چڑھایا جا سکے جو فلسطینی عوام کے اتحاد کو مجسم کرے، ان کے مفادات کا تحفظ کرے اور ان کے قومی اہداف کی تکمیل کا ذریعہ بنے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں اور ان تمام مساعی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو فلسطینی عوام کے دکھ درد کو ختم کرنے، ان کے جائز حقوق کی بحالی اور مقبوضہ مغربی کنارے، قطاع غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض دشمن کے سفاکانہ اقدامات اور جرائم کو لگام دینے کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Tags: #Turkeydiplomatic meetingHamasMiddle East AffairsPalestine IssuePalestine NewsTurkish Foreign Minister
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.