• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: غزہ پر جاری بمباری نسل کشی کا تسلسل اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے

حماس نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی محلوں اور پناہ گزینوں کے خیموں پر قابض اسرائیل کی طرف سے جاری فضائی بمباری دراصل نسل کشی کی جنگ کا تسلسل اور شرم شیخ میں دستخط ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

جمعہ 31-07-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس: غزہ پر جاری بمباری نسل کشی کا تسلسل اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی محلوں اور پناہ گزینوں کے خیموں پر قابض اسرائیل کی طرف سے جاری فضائی بمباری دراصل نسل کشی کی جنگ کا تسلسل اور شرم شیخ میں دستخط ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ تازہ ترین فضائی حملے جن کے نتیجے میں بچوں اور شیرخوار بچوں سمیت کئی فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ درجنوں افراد زخمی و بے گھر ہوئے ہیں ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب معاہدے پر عمل درآمد کے لیے قاہرہ میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ نے اس امر پر زور دیا کہ یہ صورتحال قابض دشمن کے رویے کا از سر نو مکمل جائزہ لینے اور اس کے درندہ صفت رہنماؤں کو کٹہرے میں لانے کا تقاضا کرتی ہے۔

جماعت نے عالمی برادری کو اس مجرمانہ خاموشی اور غفلت کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا جو قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے عام شہریوں اور معصوم بچوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ڈھائے جانے والے ہولناک قتل عام پر اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے اس خاموشی کو فلسطینی عوام کے خلاف ایک "کلنک کا ٹیکہ اور ایک اور سنگین جرم” سے تعبیر کیا۔

حماس نے جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں اور ضمانت دینے والے فریقوں سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کریں، قابض دشمن کے ان گھناؤنے جرائم کی پُرزور مذمت کریں اور فوری طور پر عملی قدم اٹھاتے ہوئے صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ معاہدے کی شروط کی خلاف ورزیاں بند کرنے پر مجبور ہو۔

غزہ میں وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں چار نئے شہداء، اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والا ایک شہید اور ملبے سے نکالی جانے والی ایک لاش شامل ہے جبکہ اس دوران 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت نے اس بات کی تأقید کی کہ اب بھی بہت سے متاثرین اور شہداء ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ تاحال ان تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ گذشتہ 11 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 1214 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 3977 ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ 804 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

وزارت نے اشارہ کیا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 73,341 ہو گئی ہے۔

Tags: Ceasefire ViolationGaza BombardmentGaza NewsHamasHumanitarian CrisisMiddle East ConflictPalestine News
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.