• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 29 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسحاق ڈار اور اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بدھ 29-07-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسحاق ڈار اور اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار
0
SHARES
1
VIEWS

اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں، شدید فضائی حملوں، زمینی آپریشنز اور اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کی سخت مذمت کی گئی۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند گروہوں کی بار بار بڑے پیمانے پر دراندازی اور فلسطینی نمازیوں پر عائد پابندیوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات مقدس مقام کی حرمت کی خلاف ورزی، کشیدگی میں اضافے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

اس موقع پر اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کے ایک گروپ کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور مشترکہ سفارتی حکمت عملی و ردعمل کو مربوط بنانا ہے۔اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے جاری سفارتی کوششوں کے کامیاب نتائج کی امید ظاہر کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار، جغرافیائی طور پر متصل اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے قیام پر مبنی دو ریاستی حل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

Tags: diplomatic relationsGaza CrisisGaza WarIshaq DarJordanPakistanPakistan Jordan RelationspalestinePalestinian Cause
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.