• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القدس میں اسرائیلی یہودیانے کی پالیسی ناکام ہوگی، فلسطینی ثابت قدم رہیں گے: حماس

بیت المقدس کے باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال کر انہیں منہدم کرنے اور ضبط کرنے کے عمل کے ساتھ ساتھ متعدد محلوں اور قصبوں میں گھروں کی مسماری، یورشیں اور بندشیں ایک مکمل اور واضح جبری نقل مکانی کا جرم ہیں۔

منگل 28-07-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
القدس میں اسرائیلی یہودیانے کی پالیسی ناکام ہوگی، فلسطینی ثابت قدم رہیں گے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما ماجد ابو قطیش نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض صہیونی انتظامیہ کی طرف سے کیا جانے والا خطرناک انتباہی اور جارحانہ اقدام ان مسلسل اسرائیلی کوششوں کا حصہ ہے جو مقبوضہ شہر میں فلسطینیوں کے وجود کو ختم کرنے کا ہدف رکھتی ہیں۔

ابو قطیش نے جاری کردہ پریس بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ مبارک کی بے حرمتی کے واقعات اور بیت المقدس کے باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال کر انہیں منہدم کرنے اور ضبط کرنے کے عمل کے ساتھ ساتھ متعدد محلوں اور قصبوں میں گھروں کی مسماری، یورشیں اور بندشیں ایک مکمل اور واضح جبری نقل مکانی کا جرم ہیں۔

ابو قطیش نے اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس کے شہریوں کو جس چیز کا سامنا ہے وہ ان کی ثابت قدمی اور اپنی زمین، گھروں اور مقدسات کے ساتھ ان کے لگاؤ کو توڑنے کا ہدف رکھتی ہے لیکن یہ القدس کے لوگوں کی مضبوطی اور قابض اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے ان کے عزم کے سامنے ناکام ہو جائے گی۔

انہوں نے مغربی کنارے اور اندرون فلسطین کےمقبوضہ علاقوں میں ہمارے عوام کے تمام بیٹوں اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے القدس کے مکینوں کی مدد اور پشت پناہی کریں نیز مسجد اقصیٰ میں مستقل موجودگی اور رباط کو مزید مستحکم کریں۔

Tags: Al QudsHamasHoly CityIsraeli policiesjerusalemJudaization of JerusalempalestinePalestinian Resistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.