• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض فوج کی سرپرستی میں درجنوں یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے پیر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی پولیس اور اس کے اسپیشل فورسز کے دستوں کی طرف سے فراہم کردہ سخت سکیورٹی حصار میں مسجد اقصیٰ مبارک کے صحنوں پر دھاوا بول کر ان کی بے حرمتی کی۔

منگل 28-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض فوج کی سرپرستی میں درجنوں یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا
0
SHARES
6
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے پیر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی پولیس اور اس کے اسپیشل فورسز کے دستوں کی طرف سے فراہم کردہ سخت سکیورٹی حصار میں مسجد اقصیٰ مبارک کے صحنوں پر دھاوا بول کر ان کی بے حرمتی کی۔

بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ 134 یہودی آباد کاروں نے قابض فوج کے سخت پہرے میں باب المغاربہ کے راستے صبح کے اوقات میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے گروہوں کی شکل میں مسجد میں گھس کر اس کے صحنوں میں گشت کیا اور قبہ صخرہ کے بالمقابل مسجد کے مشرقی حصے میں نام نہاد ’’ہیکل‘‘ کے بارے میں بریفنگ لی اور تلمودی رسومات بھی ادا کیں۔

گذشتہ ہفتے کے دوران نام نہاد ’’ہیکل کی تباہی کی برسی‘‘ کے موقع پر 5411 سے زائد یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جس دوران دھاووں کی رفتار میں شدید تیزی دیکھی گئی۔ اسرائیلی کابینہ کے وزراء اور کنیست کے اراکین نے بھی اس میں شرکت کی، اور قابض فوج نے نمازیوں کے خلاف انتہائی سخت اقدامات نافذ کیے۔

القدس گورنری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ 2021ء سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں یہ تعداد سنہ 2022ء اور سنہ 2023ء میں تقریباً 2200 حملہ آوروں سے بڑھ کر سنہ 2024ء میں تین ہزار، پھر سنہ 2025ء میں تقریباً چار ہزار ہو گئی، اور رواں سال کے دوران پانچ ہزار حملہ آوروں کی شرکت کے ہدف پر مشتمل پلان پر عمل جاری ہے۔

Tags: Al Aqsa StormingAl-Aqsa MosqueHoly SitesIsraeli OccupationIsraeli SettlersjerusalemOccupied JerusalemPalestinian Rights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.