• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس کے ہسپتال پر اسرائیلی دھاوا، زخمی فلسطینی کو اٹھا لیا، طبی عملہ تشدد کا نشانہ

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایمرجنسی وارڈ میں موجود طبی عملے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہفتہ 25-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نابلس کے ہسپتال پر اسرائیلی دھاوا، زخمی فلسطینی کو اٹھا لیا، طبی عملہ تشدد کا نشانہ
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایمرجنسی وارڈ میں موجود طبی عملے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسپیشلائزڈ ہسپتال کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نائب صدر دانی المصری نے بتایا کہ قابض افواج نے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا، ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں گھس کر ڈاکٹروں اور نرسوں پر تشدد کیا اور ڈاکٹروں اور نرسوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال دیں۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج کی ایک بڑی تعداد ہوارہ فوجی چوکی کے راستے نابلس شہر میں داخل ہوئی اور سیدھی نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال کا رخ کیا، اور وہ تاحال ہسپتال کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔

ہسپتال کی نائب صدر دانی المصری نے مزید بتایا کہ قابض افواج نے دو سگے بھائیوں عروہ اور مجد حسین علی صيفی کو گرفتار کر لیا، جن میں سے عروہ تل قصبے پر ہونے والے صیہونی حملے کے دوران کندھے پر گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ اس کے علاوہ قابضین نے ہسپتال کے سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگز بھی ضبط کر لیں اور انتظامیہ کے دفتر کے دروازے اڑانے کی ناکام کوشش کی۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ قابض فوج کی بکتر بند گاڑیوں کا ایک لشکر ہوارہ چوکی سے نکل کر نابلس شہر میں گھس آیا اور اب بھی نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال کے گرد گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے۔

Tags: Hospital RaidIsraeli forcesIsraeli Occupationmedical staffNabluspalestinePalestinian PatientWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.