• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 70 ہزار نمازی مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کے لیے پہنچ گئے

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے راستوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے اطراف میں عائد کردہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود تقریباً 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے مبارک احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

ہفتہ 25-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 70 ہزار نمازی مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کے لیے پہنچ گئے
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے راستوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے اطراف میں عائد کردہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود تقریباً 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے مبارک احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

بیت المقدس میں اسلامی وقف کے محکمے نے اطلاع دی کہ لگ بھگ 70 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کے فریضے کو انجام دیا، جبکہ صبح ہی کے وقت سے دسیوں ہزار فرزندانِ توحید جوق در جوق مسجد کا رخ کر رہے تھے۔

قابض افواج نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات مسلط کیے تھے، اس مقصد کے لیے اس نے دروازوں اور پرانے شہر کے اطراف میں اضافی فوجی کمک تعینات کی، شہر کے مختلف حصوں میں فوجی چوکیاں قائم کیں، اور درجنوں نوجوانوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز کی سخت جانچ پڑتال کی۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک ’باب حطہ‘ کے قریب موجود ایک نوجوان أمير الرشق کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

اسی سلسلے میں ایک اور کارروائی کے دوران قابض افواج نے بیت لحم کے مشرق میں واقع ’مسجد الفردیس‘ میں خطبہ جمعہ کے دوران یورش کی اور مسجد کے خطیب عادل عساكرہ کو گرفتار کر لیا۔

Tags: Al Aqsa ViolationsAl-Aqsa MosqueFriday PrayerHoly MosqueIslamic holy sitesIsrael restrictionsjerusalemOccupied JerusalempalestinePalestinian worshippers
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.