• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 26 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد کو نذرِ آتش کر دیا، مغربی کنارے میں حملوں میں اضافہ

ایک خطرناک کشیدگی کے دوران یہودی آباد کاروں کی ملیشیا نے جنوبی الخلیل میں ’مسافر یطا‘ کے گاؤں ’التوانہ‘ میں ایک مسجد کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

پیر 20-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد کو نذرِ آتش کر دیا، مغربی کنارے میں حملوں میں اضافہ
0
SHARES
20
VIEWS

جنوبی الخلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایک خطرناک کشیدگی کے دوران یہودی آباد کاروں کی ملیشیا نے جنوبی الخلیل میں ’مسافر یطا‘ کے گاؤں ’التوانہ‘ میں ایک مسجد کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ یہ حملہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور زمینوں پر جاری حملوں کی ایک لمبی سیریز کا حصہ ہے۔

ویڈیو کلپس میں اس لمحے کو دستاویزی شکل دی گئی ہے جب یہودی آباد کاروں نے ’التوانہ‘ پر حملہ کرتے ہوئے گاؤں کی مسجد کو آگ لگائی۔ یہ مقدس مقامات اور عبادت گاہوں پر حملوں کے ریکارڈ میں ایک نیا جرم ہے۔

التوانہ گاؤں کی ویلج کونسل کے سربراہ محمد ربعی نے ’وفا‘ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’حافات ماعون‘ نامی یہودی کالونی سے آئے آباد کاروں نے گاؤں پر دھاوا بولا اور شہری کمال موسیٰ ربعی اور محمود سلمان ربعی کے گھروں کے ساتھ ساتھ ’التوانہ‘ مسجد کو بھی آگ لگا دی۔ انہوں نے آتش گیر مواد کا استعمال کیا جس سے املاک کا بڑا حصہ جل کر خاکستر ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودی آباد کاروں نے شہریوں کی گاڑیوں سمیت دیگر املاک کی توڑ پھوڑ اور تباہ کاری بھی کی۔

وزارتِ اوقاف و مذہبی امور نے ایک بیان میں اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھروں میں سے ایک گھر کو جلانا ایک خطرناک کشیدگی اور تمام سرخ لکیروں کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ "یہودی آباد کاروں کے گروہوں کا ’التوانہ‘ مسجد کو جلانا مکمل طور پر دہشت گردی کا عمل ہے، جو قابض اسرائیل کی انتہا پسند حکومت کی حمایت اور ہری جھنڈی سے انجام دیا گیا ہے، جو مسافر یطا میں ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے اور تنازع کو مذہبی جنگ میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے”۔

وزارت نے اس گھناؤنے جرم اور اس کے خطرناک نتائج کی مکمل ذمہ داری قابض حکومت پر عائد کی اور اس بات پر زور دیا کہ آباد کاروں کے جرائم پر بین الاقوامی خاموشی ان حملوں کو ہوا دیتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

الخلیل ہی میں الخلیل شہر کے مغرب میں واقع قصبے ’اذنا‘ کے مشرق میں ’حی الجلاطیہ‘ میں یہودی آباد کاروں نے غنڈہ گردی کی اور قابض فوج نے علاقے کے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

Tags: Al KhalilArson AttackHebronIsraeli SettlersMosque AttackOccupied PalestinepalestineSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.