• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 11 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل نے شیخ محمد حسین کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے خطیب اور مفتی بیت المقدس شیخ محمد حسین کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت انہیں سات دنوں تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

ہفتہ 11-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیل نے شیخ محمد حسین کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے خطیب اور مفتی بیت المقدس شیخ محمد حسین کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت انہیں سات دنوں تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

اہلِ بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے اہلکاروں نے شیخ محمد حسین کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر روکا اور انہیں زبردستی مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اپنے ایک تفتیشی مرکز میں لے گئے۔

چند گھنٹوں کی حراست کے بعد قابض حکام نے شیخ محمد حسین کو رہا تو کر دیا، تاہم انہیں ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کا حکم نامہ تھما دیا۔

قابض حکام مسلسل مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شخصیات اور مرابطین (محافظوں) کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سنہ 2026ء کے پہلے نصف کے دوران قابض اسرائیل نے 762 بے دخلی کے فیصلے جاری کیے، جن کا بنیادی ہدف مسجد اقصیٰ اور پرانا شہر تھا۔

بے دخلی کے یہ ظالمانہ فیصلے مرابطین، مسجد اقصیٰ کے محافظوں، رہا ہونے والے اسیران، صحافیوں، سماجی کارکنوں، مسجد اقصیٰ کے شیوخ، اماموں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین تک پھیلے ہوئے ہیں، جو دراصل مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی موجودگی کو ختم کرنے کی ایک گھناؤنی مہم کا حصہ ہے۔

Tags: Al-Aqsa MosqueIslamic holy sitesJerusalem newsMiddle East ConflictPalestine NewsPalestinian religious leadersSheikh Mohammad Hussein
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.