• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 10 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس میں جبری بے دخلی کے بعد اسکول مسمار، فلسطینی تعلیم اسرائیلی ہدف

یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع یانون ایلیمنٹری کو-ایجوکیشنل سکول کو مسمار کر دیا ہے۔

جمعہ 10-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
نابلس میں جبری بے دخلی کے بعد اسکول مسمار، فلسطینی تعلیم اسرائیلی ہدف
0
SHARES
1
VIEWS

نابلس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع یانون ایلیمنٹری کو-ایجوکیشنل سکول کو مسمار کر دیا ہے۔ یہ واقعہ خربہ یانون کے مکینوں کی جبری بے دخلی کے تقریباً آٹھ ماہ بعد پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 طلباء اور طالبات اپنی تعلیم جاری رکھنے کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔

وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکول کی مسماری فلسطینی بچوں کے خلاف ایک نیا جرم ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون اور ان عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے جو تعلیم کے حق کی ضمانت دیتے ہیں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے سے منع کرتے ہیں۔

وزارت تعلیم نے وضاحت کی کہ یہ سکول پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک کے 15 طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کرتا تھا اور برسوں تک اس آبادی کے بچوں کو ان کے تعلیمی حق تک رسائی کی ضمانت دینے میں کردار ادا کرتا رہا، تاآنکہ اسے تباہ کر دیا گیا۔

وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ یانون سکول کو نشانہ بنانا اس منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی آبادیوں میں تعلیمی عمل کو کمزور کرنا، وہاں کے مکینوں پر مزید دباؤ ڈالنا اور بچوں کو ان کے بنیادی ترین حقوق میں سے ایک یعنی تعلیم سے محروم کرنا ہے۔

وزارت نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق و فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ انہوں نے فوری طور پر فلسطین میں تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے اقدام کرنے، طلباء اور سکولوں کے خلاف جاری خلاف ورزیوں پر قابض اسرائیل کا احتساب کرنے اور تعلیمی شعبے کو نشانہ بنانے کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

Tags: Education Under Attackforced displacementisraelIsraeli OccupationMiddle EastNabluspalestinePalestinian EducationSchool DemolitionWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.