• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیاں تیز، غربِ اردن میں کئی فلسطینی زخمی اور زیرِ حراست

قابض اسرائیل کی فوج نے گذشتہ رات اور آج پیر کی صبح مقبوضہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

پیر 06-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیاں تیز، غربِ اردن میں کئی فلسطینی زخمی اور زیرِ حراست
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ غرب اردن – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی فوج نے گذشتہ رات اور آج پیر کی صبح مقبوضہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک بچے اور ایک سابق اسیر سمیت متعدد فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھروں کا سامان الٹ پلٹ کر توڑ پھوڑ کی گئی۔

الخلیل میں گذشتہ نصف شب کے بعد تقریباً 30 یہودی آباد کاروں نے مسافر یطا کے گاؤں ام الخیر میں سالم الھذالین نامی شہری کے گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چھ شہری زخمی ہوئے اور انہیں جسمانی چوٹیں آئیں۔ یاد رہے کہ الھذالین خاندان کا گھر مسلسل حملوں کا ہدف بنتا رہتا ہے اور قابض فوج نے اسے دو روز قبل ایک فوجی علاقہ قرار دے کر اہل خانہ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

نابلس میں قابض فوج نے شہر کے علاقے فطائر سے عبادہ سلامہ اور احمد سلامہ، جبکہ فراس سمیح الحوح اور عبادہ العنبوسی کو ان کے گھروں میں گھس کر انہیں تباہ کرنے اور سامان توڑنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں قبلان پر بھی دھاوا بولا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی، جہاں سے ایک نامعلوم شہری کو حراست میں لیا گیا۔

قلقیلیہ میں قابض فوج نے سابق اسیر عبداللہ ذیاب کے گھر پر دھاوا بولا اور سامان توڑ پھوڑ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔

طوباس میں قابض فوج نے شمالی وادی اردن کے گاؤں عین البیضا میں 49 سالہ محمد فائز یوسف ابو مطاوع اور32 سالہ محمود فارس محمود فقہا کو ان کے گھروں میں گھس کر گرفتار کیا۔

قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے بدو سے موسیٰ محمد زہران اور قصبے بیت سوریک سے فائز رافت فائز بدوان کو ان کے گھروں میں گھس کر اور سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے قصبے قطنہ میں عامر حماد شماسنہ کے گھر پر بھی دھاوا بولا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، تاہم وہاں سے کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

الخلیل میں قابض فوج نے 15 سالہ بچے ابراہیم علیان القواسمی کو ابو کتیلہ کے علاقے میں ان کے خاندانی گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

اسیران کے میڈیا دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنی روزانہ کی گرفتاریوں کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس پالیسی کا خاص ہدف بچوں اور سابق اسیروں کو بنایا جاتا ہے، جو ایک سوچے سمجھے سفاکیت کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں گھروں میں گھس کر شہریوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور ان کے خاندانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

Tags: ArrestsIsraeli ArmyIsraeli raidsIsraeli SettlersPalestinian InjuriesPalestinian PrisonersSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.