• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 4 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس قیادت کی شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت

حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سابق ایرانی رہبرانقلاب اسلامی علی خامنہ ای شہید کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کی، جو رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور ’اسرائیل‘ کے مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ہفتہ 04-07-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس قیادت کی شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

تہران – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سابق ایرانی رہبرانقلاب اسلامی علی خامنہ ای شہید کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کی، جو رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور ’اسرائیل‘ کے مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق رہنماء کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز ہوا۔

تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں منعقد ہونے والی ان سرکاری رسومات میں ایرانی حکام، عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

رسومات کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ ہوا۔

دن بھر جاری رہنے والی ان رسومات میں تقریباً 100 ممالک کے سربراہانِ حکومت، پارلیمان کے ارکان، وزرائے خارجہ اور خصوصی ایلچی شرکت کر رہے ہیں۔

عوام کے لیے آخری رسومات کا سلسلہ کل بروز ہفتہ شروع ہوگا، جہاں شرکاء صبح چھ بجے سے مصلیٰ امام خمینی پہنچ کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے اور تعزیت پیش کریں گے۔ ایرانی حکام خامنہ ای کی تدفین آئندہ جمعرات، نو جولائی سنہ 2026ء کو شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق "سید شہداء ایران” کو الوداع کہنے کا پہلا پروگرام گذشتہ روز بروز جمعرات نمازِ مغرب و عشاء کے بعد منعقد کیا گیا، جس میں "دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں کے شہداء” کے اہل خانہ اور "مقامِ قائدِ اعلیٰ کے دفتر اور ولیِ امر کے محافظ دستے کے شہداء” کے لواحقین نے شرکت کی۔

Tags: Ayatollah Ali Khameneibreaking newscondolenceFuneral CeremonyHamasHamas leadershipIranIslamic ResistanceMiddle EastpalestineRegional Affairsresistance axisTehran
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.