• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہداء کی تعداد میں اضافہ، انخلا معاہدہ تنازع کی زد میں

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4278 اور زخمیوں کی تعداد 12196 ہو گئی ہے۔

بدھ 01-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہداء کی تعداد میں اضافہ، انخلا معاہدہ تنازع کی زد میں
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4278 اور زخمیوں کی تعداد 12196 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد 30 جون سنہ 2026ء تک اسرائیلی جارحیت کے کل متاثرین کی تعداد 4278 شہداء اور 12196 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پیشرفت جمعہ کی شام بیروت اور تل ابیب کے درمیان امریکی سرپرستی میں منطور کیے گئے ایک ’فریم ورک معاہدے‘ کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس معاہدے میں لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کی بات کی گئی ہے، جس کا آغاز دو تجرباتی علاقوں سے ہونا ہے جن کی نشاندہی تاحال نہیں کی گئی ہے۔

معاہدے میں انخلا مکمل کرنے کے لیے کوئی واضح ٹائم ٹیبل نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے نفاذ کو اس شرط سے جوڑا گیا ہے کہ انخلا کے بعد خالی ہونے والے علاقوں کی مکمل اور مؤثر سکیورٹی ذمہ داری لبنانی فوج سنبھالے گی، اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے علاوہ تمام مسلح گروہوں، بالخصوص حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے گا۔

دوسری جانب، حزب اللہ نے اس معاہدے کو ’غیر موجود‘ اور ’ذلت آمیز‘ قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انخلا کو اس کے غیر مسلح ہونے سے مشروط کرنا ’سرخ لکیروں کو عبور کرنے‘ کے مترادف ہے۔ اسی اثنا میں بیروت میں حزب اللہ کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کیں اور ٹائر نذر آتش کیے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج لبنان کے جنوبی علاقوں کے بعض حصوں پر دہائیوں سے قابض ہے، جبکہ کچھ دیگر علاقوں پر سنہ 2023ء اور سنہ 2024ء کے دوران ہونے والی جنگ کے دوران قبضہ کیا گیا تھا۔

اپنی موجودہ جارحیت کے دوران، قابض فوج نے اپنی پیش قدمی کو لبنانی سرزمین کے اندر 10 کلومیٹر سے زائد تک بڑھا دیا ہے، جو سنہ 2000ء میں جنوبی لبنان سے انخلا کے بعد اس کی سب سے گہری پیش قدمی ہے۔

Tags: #Hezbollahborder tensionsceasefire agreementisraelIsraeli aggressionLebanese casualtiesLebanonMiddle East ConflictRegional SecurityWithdrawal Agreement
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.