• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض حکومت پر مغربی کنارے میں یہودی دہشت گرد گروہ کی پشت پناہی کا انکشاف

قابض اسرائیلی وزارتِ آبادکاری کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے انتہا پسند یہودی آباد کار ملیشیا ’شبیبہ التلال‘ (Hilltop Youth) کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔

بدھ 17-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض حکومت پر مغربی کنارے میں یہودی دہشت گرد گروہ کی پشت پناہی کا انکشاف
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی وزارتِ آبادکاری کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے انتہا پسند یہودی آباد کار ملیشیا ’شبیبہ التلال‘ (Hilltop Youth) کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت اس ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ہر یہودی آباد کار کو روزانہ 50 شیکل دیے جائیں گے، جس کا مقصد وقتاً فوقتاً تقسیم کیے جانے والے خریداری کوپن کے ذریعے ان کے کھانے اور کپڑوں کے اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ یہ امداد ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب یہ ملیشیا فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا طویل ریکارڈ رکھتی ہے۔

قابض حکام نے اس منصوبے کے لیے تقریباً 55 لاکھ شیکل کا ابتدائی بجٹ مختص کیا ہے، جس پر عمل درآمد رواں جون سنہ2026ء کے آغاز سے کیا جا چکا ہے اور یہ موجودہ سال کے آخر تک جاری رہے گا۔

یہ رقوم مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے قائم کی گئی یہودی بستیوں اور غیر قانونی کھیتوں کی علاقائی کونسلوں کے ذریعے منتقل کی جاتی ہیں، جس سے ان گروہوں کی کارروائیوں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو جاتی ہے۔

یہ مالیاتی منصوبہ تقریباً 657 یہودی آباد کاروں کو ہدف بناتا ہے جو تزویراتی اور حساس علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 255 عناصر رام اللہ کے نواح میں، 129 نابلس کے علاقے میں، اور 120 شمالی وادی اردن میں موجود ہیں۔

اس فہرست میں الخلیل کے پہاڑی سلسلے میں 99 عناصر اور بیت لحم کے جنوب میں 84 دیگر عناصر بھی شامل ہیں، جو فلسطینی بستیوں کے قلب میں حکومت کی حمایت یافتہ ان غنڈہ گرد ٹولیوں کے وسیع پھیلاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بجٹ ۱۲ کروڑ شیکل کے ایک بڑے سرکاری منصوبے کا حصہ ہے، جس پر قابض حکومت کی وزارتِ آبادکاری، وزارتِ تعلیم اور وزارتِ سکیورٹی مشترکہ طور پر عمل کر رہی ہیں۔

ان بھاری بجٹس کا مقصد ملیشیا کے ارکان کو ایسے پروگراموں میں ضم کرنا ہے جو انہیں فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب دیں، تاکہ ان کی موجودگی کو قانونی حیثیت دی جا سکے اور انہیں تعلیمی اور تربیتی ناموں کے تحت سرکاری عسکری نظام سے جوڑا جا سکے۔

Tags: Human RightsIsraeli governmentMiddle East newsmilitiasOccupied Territoriespalestinesecurity situationSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.