• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان پر تازہ اسرائیلی فضائی حملے، 5 شہری شہید متعدد زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پیر 15-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان پر تازہ اسرائیلی فضائی حملے، 5 شہری شہید متعدد زخمی
0
SHARES
16
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود ایک نئی کشیدگی کی علامت ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات کے علاقے الغبیری کو نشانہ بنانے والے دو فضائی حملوں میں تین شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ وزارت کے مطابق ایک حملے میں دو شہری شہید ہوئے اور دوسرے حملے کے نتیجے میں ایک شخص کی شہادت ہوئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت نے مزید اطلاع دی ہے کہ گذشتہ شب فجر کے وقت سے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں دو شہری شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3783 اور زخمیوں کی تعداد 11 ہزار 699 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب 17 اپریل سنہ 2026ء سے جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہے مگر اس کے باوجود قابض اسرائیل مسلسل فضائی حملے اور عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں لبنان کے کئی علاقوں میں مسلسل شہادتیں ہو رہی ہیں اور لوگ زخمی ہو رہے ہیں۔

Tags: Airstrikesbreaking newsCasualtiesCiviliansConflictHumanitarian CrisisisraelLebanonMiddle Eastsecurity situation
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.