• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی عیسائیوں پر بڑھتے حملے، سال کے آغاز سے 88 واقعات رپورٹ

مذکورہ مرکز نے رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی عیسائیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں اور ہراسانی کے 88 سے زائد ہولناک واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔

جمعرات 11-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی عیسائیوں پر بڑھتے حملے، سال کے آغاز سے 88 واقعات رپورٹ
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بیت المقدس شہر میں مذہبی آزادیوں پر کام کرنے والے ایک ادارے نے ایک ہولناک انکشاف کیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں عیسائی برادری اور ان کے مقدس مقامات پر غاصب صہیونی دشمن کی طرف سے حملوں اور ہراسانی کے واقعات میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

مذکورہ مرکز نے رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی عیسائیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں اور ہراسانی کے 88 سے زائد ہولناک واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔ ان میں سے 63 سنگین واقعات صرف دوسری سہ ماہی کے دوران پیش آئے۔ یہ خطرناک اعداد و شمار اس بات کی واضح نشان دہی کرتے ہیں کہ سنہ 2026ء کا یہ سال عیسائیوں پر مظالم کے تمام گذشتہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے اور یہ تعداد گذشتہ سال ریکارڈ کیے گئے 181 واقعات سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

غاصب صہیونی دشمن کی سرپرستی میں ہونے والی ان انسانیت سوز خلاف ورزیوں کو مذکورہ مرکز نے مقبوضہ بیت المقدس میں پیش کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ میں شامل کیا ہے۔ ان مظالم میں راہبوں اور عام عیسائیوں پر تھوکنے، زبانی غلاظت بکنے، عیسائی قبرستانوں کو اکھاڑنے، قبروں کے کتبوں، مذہبی مجسموں اور صلیبوں کو توڑنے پھوڑنے کی سفاکیت شامل ہے۔ اس کے علاوہ عیسائیوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے لکھنے اور عیسائی مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے واقعات بھی عام ہیں جن کا زیادہ تر مرکز مقبوضہ بیت المقدس کا قدیم شہر ، جبل صھیون اور آرمینیائی پیٹریا رکیٹ کا مضافاتی علاقہ رہا ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران انسانی حقوق کے علمبرداروں اور ماہرین قانون نے عیسائیوں کی طرف سے درج کروائی جانے والی شکایات پر قابض اسرائیل کی پولیس کے مجرمانہ اور متعصبانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک قانونی ادارے "اسرائیلی ریلیجن ایکشن سینٹر” کے شعبہ قانون کے ڈائریکٹر "اوری ناروف” نے صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ عیسائیوں پر حملوں کے زیادہ تر کیسز کو بغیر کسی نتیجے کے بند کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ سنہ 2012ء سے سنہ 2021ء کے درمیانی عرصے میں مذکورہ مرکز کی جانب سے دائر کی جانے والی 25 شکایات میں سے 19 کیسز کو مختلف مضحکہ خیز حیلے بہانے بنا کر داخل دفتر کر دیا گیا، جن میں یہ عذر پیش کیا گیا کہ یا تو ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا یا پھر یہ کہ یہ کوئی ایسا جرم ہی نہیں جس کی تفتیش کی ضرورت ہو۔

دوسری جانب کیتھولک گرجا گھروں کے نمائندوں نے صہیونی غنڈوں کی طرف سے عیسائی مذہبی اداروں اور ان کی املاک کو نشانہ بنانے والے پے در پے حملوں کی ایک لمبی فہرست پیش کی۔ ان مظالم میں پتھر کی صلیبوں کو اکھاڑ کر پھینکنا، عیسائیوں کی گاڑیوں کو تباہ کرنا اور عیسائی خانقاہوں و مہمان خانوں کے اندر پتھر، انڈے اور غلاظت پھینکنے جیسے گھناؤنے اقدامات شامل ہیں۔

اسی سال اپریل کے مہینے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ڈومینیکن فادرز فار ببلیکل اینڈ آرکیالوجیکل اسٹڈیز سکول میں خدمات انجام دینے والی ایک فرانسیسی راہبہ پر ہونے والے وحشیانہ حملے کے واقعے نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی، جس کی پوری ویڈیو سکیورٹی کیمروں کی مدد سے دستاویزی شکل میں سامنے آئی تھی۔

مظالم کے ایک اور تازہ واقعے میں مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے قریب لاطینی پیٹریا رکیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی مذہبی پیشوا کو تین متعصب یہودی آباد کاروں نے نشانہ بنایا جنہوں نے ان پر تھوکا اور ان کی شدید توہین کی۔ متاثرہ عیسائی پیشوا نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیل کی ظالم پولیس نے الٹا انہیں اس گھناؤنے حملے کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کروانے سے باز رکھنے کی کوشش کی تاکہ ان صہیونی غنڈوں کو تحفظ دیا جا سکے۔

Tags: Christian CommunityGaza StripHuman RightsjerusalempalestinePalestinian Christians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.