• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 3666 تک پہنچ گئی

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر قابض اسرائیل کی جاری سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد3666اور زخمیوں کی تعداد گیارہ ہزار تین سو اکیس ہو گئی ہے۔

جمعرات 11-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 3666 تک پہنچ گئی
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر قابض اسرائیل کی جاری سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد3666اور زخمیوں کی تعداد گیارہ ہزار تین سو اکیس ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے شہر صور کے محلہ المساکن میں قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوئے جبکہ بتیس دیگر افراد مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے۔

وزارت کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے المروانیہ میں بھی ایک قابض اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ دس شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آج صبح سویرے قضاء النبطیہ کے قصبے زفتا میں قابض اسرائیل کی طرف سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں سات شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسی تناظر میں لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی نے ذکر کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی افواج نے سرحدی قصبے مارون الراس میں متعدد گھروں کو بارود سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں املاک اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

یہ سب کچھ جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں قابض اسرائیل کی مسلسل عسکری کشیدگی کے سائے میں ہو رہا ہے۔ انسانی حالات کے مزید بگڑنے اور مسلسل فضائی حملوں و عسکری کارروائیوں کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے پر شدید انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

Tags: civilian deathsIsrael Lebanon tensionsIsraeli AttacksLebanon casualtiesLebanon NewsMiddle East Conflict
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.