• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کا محاصرہ مزید سخت، اسرائیلی رکاوٹوں میں اضافہ

سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل بنیادی ضرورت کی اشیاء کی غزہ آمد پر مسلسل سخت ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے اور ان کی سپلائی میں ظالمانہ کٹوتیاں کر رہا ہے۔

ہفتہ 23-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کا محاصرہ مزید سخت، اسرائیلی رکاوٹوں میں اضافہ
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل بنیادی ضرورت کی اشیاء کی غزہ آمد پر مسلسل سخت ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے اور ان کی سپلائی میں ظالمانہ کٹوتیاں کر رہا ہے جس سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کا گلا گھونٹنے اور ان کا معاشی و انسانی محاصرہ شدید کرنے کی صہیونی سازش گہری ہوتی جا رہی ہے۔

یہ تشویشناک انکشافات اس ہفتہ وار رپورٹ میں سامنے آئے ہیں جو سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی میں تجارتی گزرگاہوں اور راستوں کی صورتحال کے بارے میں جاری کی ہے، یہ رپورٹ پندرہ مئی سے لے کر اکیس مئی سنہ 2026ء تک کے عرصے پر محیط ہے۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران رفح گزرگاہ پر سفر کرنے اور واپس لوٹنے والوں کی نقل و حرکت انتہائی محدود رہی، جہاں مسافروں اور آنے والوں کی کل تعداد صرف (403) رہی، جن میں سے (249) مسافر غزہ کی پٹی سے باہر جانے والے تھے اور (154) افراد پٹی میں واپس لوٹنے والے تھے۔

سرکاری میڈیا آفس نے وضاحت کی کہ یہ قلیل ترین تعداد سفر کے ان (1400) ممکنہ کیسز میں سے ہے جنہیں طے شدہ معاہدے کے تحت سفر کی اجازت دی جانی تھی، میڈیا آفس نے اشارہ کیا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے معاہدے پر عمل درآمد کی شرح اٹھائیس فیصد (28%) سے زیادہ نہیں رہی، جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قابض دشمن فلسطینیوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر قدغن لگانے کی ایک باقاعدہ اور منظم سفاکانہ پالیسی کے تحت یہ سخت ترین بندشیں برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تجارتی اور انسانی بنیادوں پر ہونے والی سپلائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی کل تعداد محض (1287) رہی، جبکہ عالمی وعدوں اور ضمانتوں کے مطابق (4200) ٹرکوں کا داخلہ ہونا تھا، اس طرح قابض دشمن کی جانب سے عمل درآمد کی شرح صرف تیس فیصد (30%) رہی۔

غزہ پہنچنے والے ان ٹرکوں کی تفصیل درج ذیل ہے: (559) ٹرک تجارتی شعبے سے متعلق تھے، (693) ٹرک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانے والی امداد سے لادے گئے تھے اور (35) ٹرک ایندھن اور توانائی کی درآمدات پر مشتمل تھے۔

جہاں تک ایندھن کے ٹرکوں کا تعلق ہے تو ان کی تفصیل اس طرح ہے: (7) ٹرک تجارتی گیس سے لادے ہوئے تھے اور (28) ٹرک اداروں کے لیے مخصوص ڈیزل (سولار) سے لادے گئے تھے۔

سرکاری میڈیا آفس نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی بچانے والے ان اہم ترین ٹرکوں اور ایندھن کی کھیپوں کو روکنے اور ان میں کمی لانے کی یہ ہٹ دھرمی پر مبنی مستقل صہیونی پالیسی کا براہ راست مقصد انسانی بحران کو سنگین بنانا اور غزہ کی پٹی اور وہاں کے محصور و ستم زدہ فلسطینی عوام کا گلا گھونٹ کر انہیں نسل کشی کا نشانہ بنانا ہے۔

Tags: Blockadebreaking newsCivilian LifeConflictGaza Striphumanitarian situationisraelMiddle EastMovement Restrictionspalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.