• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز شرپسند آبادکاروں کی دراندازی

سنہ 1967ء کے بعد پہلی بار ایک انتہائی خطرناک اور بے مثال واقعے میں یہودی آباد کار جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ مبارک میں گھس گئے اور ان کے قبضے میں قربانی کی روٹی (قربان الخبز) تھی۔

ہفتہ 23-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز شرپسند آبادکاروں کی دراندازی
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سنہ 1967ء کے بعد پہلی بار ایک انتہائی خطرناک اور بے مثال واقعے میں یہودی آباد کار جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ مبارک میں گھس گئے اور ان کے قبضے میں قربانی کی روٹی (قربان الخبز) تھی۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ نو یہودی آباد کار عصر کی نماز کے بعد باب الغوانمہ سے مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھس آئے اور انہوں نے مسجد اقصیٰ کے دو محافظوں پر وحشیانہ حملہ کیا اور صحنِ صخرہ کی طرف دوڑ لگا دی، ان کے پاس اپنے عبرانی تہوار "عید الاسابيع” (ہفتوں کا تہوار) سے مخصوص قربانی کی روٹی موجود تھی۔

یہ اشتعال انگیز واقعہ نام نہاد عبرانی تہوار "عید الاسابيع” کے موقع پر انتہا پسند "جماعاتِ ہیکل” کی طرف سے جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ پر دھوا بولنے کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی اکساہٹ اور سازشوں کے عین وقت پر سامنے آیا ہے۔

القدس گورنری نے اپنے ایک بیانیے میں کہا ہے کہ یہ خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی جارحیت مسجد اقصیٰ کے اندر زبردستی نئے حقائق مسلط کرنے کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جن کے ساتھ مسجد کے اندر نباتاتی اور حیوانی "قربانیاں” پیش کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ "جماعاتِ ہیکل” کی ان مذموم کوششوں کے ضمن میں ہو رہا ہے جن کا مقصد توریاتی رسومات کو پختہ کرنا اور مسجد اقصیٰ مبارک کی اسلامی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔

القدس گورنری نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس عبرانی موقع کے دوران، جیسا کہ گذشتہ مواقع پر بھی ہوا جن میں سب سے نمایاں نام نہاد "یومِ توحیدِ القدس” تھا جو وہ بھی جمعہ کے دن ہی آیا تھا، غاصب اور کٹر یہودی آباد کاروں کی جماعتوں کی طرف سے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی ترغیبات اور اشتعال انگیزی میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے، حالانکہ جمعہ وہ دن ہے جس میں ہفتے کے دن کی طرح مسجد کو یہودی آباد کاروں کے گھسنے کے لیے بند رکھا جاتا ہے۔

Tags: Al-Aqsa MosqueHoly SitesisraeljerusalemOccupied JerusalempalestineTensions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.