• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 22 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

موجودہ قیادت نے تحریک فتح کو اس کے اصل نظریے سے دور کر دیا ہے: ناصر القدوہ

انہوں نے مزید کہا کہ فتح کے اندر جاری یہ بحران کوئی وقتی یا اچانک پیدا ہونے والا واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس مسلسل زوال کا نتیجہ ہے جو گذشتہ 15 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

جمعہ 22-05-2026
in خاص خبریں, فلسطین
0
موجودہ قیادت نے تحریک فتح کو اس کے اصل نظریے سے دور کر دیا ہے: ناصر القدوہ
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی سیاسی منظرنامے اور مستقبل کے سیاسی نظام پر جاری شدید ترین بحث کے دوران تحریک فتح کے کردار اور فلسطینی اتھارٹی کے پورے ڈھانچے پر تنقید کا سلسلہ مسلسل تیز ہوتا جا رہا ہے۔ ماضی کی مختلف سیاسی رپورٹس اور تجزیوں کے مطابق، فیصلہ ساز اداروں کے کھوکھلے پن اور تاریخی قوتوں کے عوامی نمائندگی کے کردار میں مسلسل گراوٹ کے باعث صورتحال مزید ابتر ہو چکی ہے۔

اسی ہولناک تناظر میں، فلسطین کے سابق وزیرِ خارجہ ناصر القدوہ نے تحریک فتح کی موجودہ قیادت پر یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی قومی تحریک کے زوال کو مزید گہرا کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک کے آٹھویں کنونشن کو ایک حقیقی جمہوری اور نمائندہ فورم بنانے کے بجائے محض ایک ایسا پہلے سے طے شدہ اجتماع بنا دیا گیا جو صرف موجودہ قیادت کے مفادات اور خواہشات کا تحفظ کرے۔

ناصر القدوہ نے الجزیرہ مباشر ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضع کیا کہ جو کچھ بھی اس کنونشن میں ہوا وہ کسی بھی واضح تنظیمی یا قانونی بنیاد سے یکسر محروم تھا، خواہ وہ رکنیت کا تعین ہو یا سیاسی پروگرام کی تشکیل۔ انہوں نے گہرے دکھ کے ساتھ کہا کہ یہ تحریک قابض اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور سفاکیت کے خلاف قومی منصوبے کی قیادت کرنے کے اپنے تاریخی کردار سے بتدریج دور ہو چکی ہے۔

پندرہ سالہ پرانا سنگین بحران

انہوں نے مزید کہا کہ فتح کے اندر جاری یہ بحران کوئی وقتی یا اچانک پیدا ہونے والا واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس مسلسل زوال کا نتیجہ ہے جو گذشتہ 15 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ اس طویل عرصے کے دوران تحریک اور فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کو اس حد تک ایک دوسرے میں ضم کر دیا گیا کہ اب ان کے درمیان کسی قسم کی تفریق کرنا لگ بھگ ناممکن ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس نے کنونشن کے نتائج کو اپنی مرضی کے مطابق اس طرح ترتیب دیا تاکہ پہلے سے طے شدہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ اس آمرانہ طرزِ عمل نے تحریک کے تنظیمی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا اور اس کے کئی مخلص کارکنوں کو اجتماعی قومی جدوجہد کے بجائے ذاتی مفادات اور انفرادی رویوں کی طرف دھکیل دیا۔

ناصر القدوہ نے اعتراف کیا کہ کنونشن کے دوران کچھ ایسے نتائج بھی سامنے آئے جنہیں عوامی سطح پر مقبول قرار دیا جا سکتا ہے، جیسے قابض صہیونی عقوبت خانوں میں قید غیور رہنما مروان البرغوثی اور معروف اسیر رہنما زکریا الزبیدی کا قیادت کے عہدوں پر فائز ہونا، تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس سے مجموعی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پورا نظام اب بھی موجودہ قیادت کے مکمل تسلط میں ہے۔

اسی تسلسل میں انہوں نے فلسطینی صدر کے بیٹے یاسر عباس کی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے بلکہ یہ قیادت کے گرد گھیرا ڈالے رکھنے والے مخصوص اور قریبی حلقے کے اثر و رسوخ کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس حلقے کے اندر اندرونی کھینچا تانی کا یہ سلسلہ اب مزید بڑھے گا۔

ناصر القدوہ نے فلسطینی اتھارٹی کی مجموعی سیاسی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا نظام حقیقی جمہوری اقدار سے خالی ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی اصل اور بنیادی اصلاحات کے لیے قانون ساز اسمبلی (لیجسلیٹو کونسل) اور صدارت کے جامع انتخابات ناگزیر ہیں، نہ کہ صرف ایسے تنظیمی انتخابات جو سیاسی ڈھانچے کے اصل جوہر کو چھوئے بغیر ختم ہو جائیں۔

انہوں نے یہ دردناک انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں سنٹرل کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود انہیں اس کنونشن میں شرکت سے جبراً روک دیا گیا، جبکہ انہوں نے خود بھی ایک ایسے تنظیمی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا جس کی قانونی و تنظیمی حیثیت اور مشروعیت نامکمل ہو۔

"سلطہ اور تحریک پر ناجائز قبضہ”

اپنے اب تک کے سخت ترین الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ناصر القدوہ نے کہا کہ موجودہ قیادت نے فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح دونوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ اب یہ تحریک آزادیِ وطن کی کوئی تحریک نہیں رہی بلکہ یہ سلطہ کی مراعات اور ذاتی مفادات کے تحفظ کا ایک ہتھیار بن چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ عام طور پر سخت یا جارحانہ زبان استعمال کرنے کے عادی نہیں ہیں، لیکن موجودہ مہیب مرحلہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ قوم کے سامنے تمام سیاسی سچائیوں کو کھل کر بیان کیا جائے، کیونکہ موجودہ کھوکھلے ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے تبدیلی کے تمام راستے مکمل طور پر مسدود ہو چکے ہیں۔

ناصر القدوہ نے اس ابتر صورتحال اور تحریک کے زوال کی تمام تر بنیادی ذمہ داری صدر محمود عباس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظامِ حکومت صرف سکیورٹی، مال اور سیاسی اثر و رسوخ کے ایک گٹھ جوڑ پر ٹکا ہوا ہے۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور فتح کی قیادت پر مالی اور انتظامی فساد میں ڈوبنے کا سنگین الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیاسی اشرافیہ کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف عام فلسطینیوں کے معاشی اور مروجہ حالاتِ زندگی بدترین سفاکیت اور زوال کا شکار ہیں۔

قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حساس معاملے پر بات کرتے ہوئے ناصر القدوہ نے کہا کہ سکیورٹی کوآرڈینیشن (تنسق امنی) اب اپنے طے شدہ معاہدوں کی حدود سے بہت آگے نکل چکا ہے اور یہ اب سرکاری دائروں سے باہر ایک وسیع ذاتی نیٹ ورک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل اس موجودہ جمود کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ وہ فلسطینی زمین پر اپنے غاصبانہ قبضے اور یہودی آباد کاروں کی بستیوں کو مزید مضبوط کر سکے۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے آخر میں پرزور اپیل کی کہ فلسطینی سیاسی بیانیے کو نئے سرے سے مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے، جہاں اب محض ایک رسمی ریاست کے تصور پر وقت ضائع کرنے کے بجائے قابض اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور سنگین آباد کاری کے خلاف حقیقی آزادی اور خودمختاری کے حصول کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

Tags: FatahLeadershipNasser Al-QudwapalestinePalestinian PoliticsPolitical Debate
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.