• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ساحلی علاقے میں اسرائیلی چھاپہ، مچھلی پکڑنے والے تین سگے بھائی اغوا

قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر مچھلی پکڑنے کے دوران تین سگے بھائیوں کو اغوا کر لیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے ماہی گیروں کی کشتی کا راستہ روکا اور انہیں زبردستی نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا

پیر 11-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
ساحلی علاقے میں اسرائیلی چھاپہ، مچھلی پکڑنے والے تین سگے بھائی اغوا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر مچھلی پکڑنے کے دوران تین سگے بھائیوں کو اغوا کر لیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے ماہی گیروں کی کشتی کا راستہ روکا اور انہیں زبردستی نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔

غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کے نمائندے زکریا بکر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اغوا کیے جانے والے تینوں بھائیوں کے نام سعید، معاذ اور محمد عادل ابو ریالہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان ماہی گیروں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سمندر میں اس مقررہ حدود کے اندر مچھلیاں پکڑ کر رزق حلال کما رہے تھے جو قابض افواج نے ماہی گیروں کے لیے مخصوص کر رکھی ہیں۔ یہ سب کچھ ان سخت پابندیوں کے سائے میں ہو رہا ہے جو قابض بحریہ نے سمندر میں ماہی گیری پر نافذ کر رکھی ہیں۔

یہ واقعہ فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف قابض اسرائیل کی جاری سفاکیت اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ایک حصہ ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں آئے روز کی گرفتاریاں، فائرنگ اور کشتیوں کی ضبطگی شامل ہے، جس کا مقصد فلسطینی خاندانوں کے معاشی حالات کو مزید ابتر بنانا اور ان کے اپنے وسائلِ رزق تک رسائی کے حق کو پامال کرنا ہے۔

غزہ کی پٹی میں سینکڑوں خاندانوں کی گزر اوقات کا دارومدار ماہی گیری کے پیشے پر ہے، لیکن سمندری حدود پر عائد مسلسل پابندیوں اور ماہی گیروں کو براہ راست نشانہ بنانے کی پالیسیوں کی وجہ سے مچھلیوں کی پیداوار میں شدید کمی واقع ہوئی ہے اور اس اہم شعبے سے وابستہ افراد میں غربت کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

Tags: CoastConflictDetentionFishermenGaza StripisraelMaritimeMiddle EastpalestineSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.