مقبوضہ فلسطین – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک خودکش ڈرون حملے کے نتیجے میں قابض اسرائیل کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ فوجی ایک دھماکہ خیز ڈرون کے پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوا جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کا تھا اور اس نے شمالی علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع جل العلام کے مقام پر قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو خودکش ڈرون کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم نے مزید بتایا کہ الناقورہ بندرگاہ کے قریب بھی قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک دوسرے اجتماع کو انقضاضی ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔