• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مفتی اعظم فلسطین: اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے

مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد احمد حسین نے کہاہے کہ اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینی مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے۔

بدھ 06-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مفتی اعظم فلسطین: اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے
0
SHARES
9
VIEWS

اسلام آباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد احمد حسین نے کہاہے کہ اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینی مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے۔ منگل کو قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش اور مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں جانب سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر وزیراعظم حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ساجد محمود چوہان، فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہاکہ فلسطینی وفد کی وزارتِ مذہبی امور آمد کو باعثِ برکت سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اورپاکستان کے پاسپورٹ پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے قابل استعمال نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ نے ہر ممکن کوشش کی کہ غزہ پر جاری بربریت کو روک سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے یو این او کے فورم پر فلسطین سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ پر اسرائیلی بربریت پر ہمارے دل دکھی ہیں ہر پاکستانی اسے محسوس کرتا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ القدس فلسطین کا دارلخلافہ ہو اور ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ مسجد اقصی میں نماز ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سیرت کانفرنس کے موقع پر فلسطینی قاضی القضا نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر قاضی القضافلسطین نے کہاکہ ستمبر میں دورہ پاکستان کے وقت بے پناہ محبت ملی تھی انہوں نے کہاکہ اب دوبارہ آنا ہمارے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر چند ہفتوں بعد پاکستان آرہے ہیں جس سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ایک ہزار سال میں پہلی بار مسلمانوں اور مسیحوں کے مقدس مقامات کو بند کیا ہے۔
اس موقع پر مفتی اعظم شیخ محمد احمد حسین نے کہاکہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے‘ یہ بات ہماری سوچ سے بالاتر ہے کہ کبھی پاکستان اور فلسطین کا موقف جدا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام کو مسجد اقصی کی صحن میں شکرانے پڑھتے جلد دیکھیں گے۔۔۔۔۔اعجاز خان

Tags: ConflictGrand MuftiisraelMiddle EastNewspalestinePoliticsReligionReligious Leadersstatement
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.