• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رام اللہ اور بیت المقدس: اسرائیلی بلڈوزر کارروائی سے مکانات زمین بوس

قابض اسرائیلی فوج نےبدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اپنی ننگی جارحیت کو تیز کرتے ہوئے رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی گھروں کو زمین بوس کر دیا۔

بدھ 06-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
رام اللہ اور بیت المقدس: اسرائیلی بلڈوزر کارروائی سے مکانات زمین بوس
0
SHARES
15
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نےبدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اپنی ننگی جارحیت کو تیز کرتے ہوئے رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی گھروں کو زمین بوس کر دیا۔

مقامی نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے شقبا پر دھاوا بولا اور وہاں ایک گھر کو ڈھانے کا عمل شروع کیا۔

یہ گھر شہری عبدالحلیم ثابت کی ملکیت تھا جو دو منزلوں، ایک سوئمنگ پول اور ایک کھیل کے میدان پر مشتمل تھا جس میں خاندان کے 7 افراد رہائش پذیر تھے۔

انہدامی کارروائی کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کو قریب آنے سے روکنے کے لیے شہریوں کے گھروں پر اندھا دھند براہ راست فائرنگ بھی کی۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے چند روز قبل ہی شہری عبدالحلیم ثابت کو ان کا گھر مسمار کرنے کا نوٹس دیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں سفاک دشمن کی فوج نے شہر کے جنوب مشرق میں واقع السواحرہ نامی بستی میں ایک گھر کو ملیا میٹ کر دیا۔

قابض اسرائیل کی مشینوں نے بغیر اجازت تعمیرات کا بہانہ بنا کر شہری مصطفٰی عبدالغنی زعاترہ کی دو منزلہ رہائش گاہ کو ڈھانا شروع کیا۔

قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے گردونواح میں فلسطینی گھروں کی مسماری کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں جس کا مقصد شہر کو یہودیانا، آباد کاری میں اضافہ کرنا اور مقدس شہر پر اپنا غاصبانہ تسلط مسلط کرنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین معطی نے گذشتہ اپریل سنہ 2026ء کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں قابض دشمن کی 8120 خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے جن کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور 264 زخمی ہوئے۔

گذشتہ ماہ کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے 43 گھروں کو مسمار کیا اور شہریوں کی 178 املاک کو تباہ کیا جبکہ 532 دیگر املاک کو ضبط کر لیا گیا۔

Tags: ConflictDemolitionHousesisraeljerusalemMiddle EastOccupied TerritoriespalestineramallahWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.