• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ایردوان کی لبنان آمد پر فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے شاندار استقبال کی تیاریاں

بدھ 24-11-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep13

ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورے پر لبنان کے صدرمقام بیروت پہنچ رہے ہیں. دوسری جانب لبنان میں موجود فلسطینی کمیونٹی نے ترک وزیراعظم کی آمد پر ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کی ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق رجب طیب ایردوان لبنانی بنکوں، انٹرنیشنل عرب بنک یونین اور لبنان بنک آرگنائزیشن کے تعاون سے "ترکی ـ لبنان” بنک یونین کا بھی افتتاح کریں گے. اپنے دور روزہ دورے کے دوران لبنانی وزیراعظم سعد حریری، صدر مشل سلیمان اور دیگر سیاسی قائدین اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے. دوسری جانب لبنان میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کے نمائند اتحاد نے ترک وزیراعظم کے دورہ بیروت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پرتباک استقبال کی تیاریاں شروع کی ہیں. لبنان میں فلسطینی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ترک وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں. ان کے دورے سے لبنان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی. فلسطینی یونین کی جانب سے ترکی کی حکومت عوام کے نام ایک مراسلہ بھی ترک حکام کو ارسال کیا گیا ہے جس میں استنبول کے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل مخالف جرات مندانہ موقف کو سراہا گیا ہے. مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے فریڈم فلوٹیلا کے ذریعے غزہ کے شہریوں کی امداد کے دوران اپنے نو شہریوں کی قربانی دے کر فلسطینیوں کے دل جیت لیے ہیں. خیال رہےکہ اس سال 31 مئی کو یورپ اور ترکی کے تعاون سے غزہ کے محاصرہ زدہ شہریوں کی مدد کے لیے آنے والے امدادی جہازوں کے قافلے فریڈم فلوٹیلا پرقابض اسرائیل نے کھلے سمندر میں حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 09 ترک رضاکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے. اسرائیل کی اس وحشیانہ کارروائی کے بعد ترکی نے صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جو تاحال قائم نہیں کئے جا سکے ترکی نے فریڈم فلوٹیلا پرحملے کے جرم میں اسرائیل سے معافی مانگنے اور مہلوکین کے لواحقین کو ھرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.